انوارالعلوم (جلد 25) — Page 103
انوار العلوم جلد 25 103 احباب جماعت کے نام پیغامات آپ کو یاد کرا جائے گا۔کیونکہ بھائی بھائی اور دوست دوستوں کو یا درکھتے ہیں۔جن کو خدا ملائے اُن کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی اولاد میں بھی آپ جیسا اخلاص پیدا کرے۔بلکہ آپ سے بھی بڑھ کر اور جو دنیوی برکات آپ کو اور آپ کے بھائیوں کو نصیب ہوئی تھیں وہ اب آپ کی اولاد کی طرف منتقل ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ احمد بھائی مرحوم کی اہلیہ مکرمہ کو بھی صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی اولاد پر بھی بڑے فضل کرے۔اور ان کو اپنی ماں بہنوں کی خدمت کی توفیق بخشے تا ان کے باپ کی روح خوش رہے۔والسلام دستخط مرزا محمود احمد ہندوستان کی جماعت کا خیال رکھیں۔آپ کی طبیعت میں جو شرم و حیا ہے اُس کی وجہ سے میں آپ پر کام کی بڑی ذمہ داری نہیں ڈالتا۔مگر وقت آگیا ہے کہ آپ آگے آکر جماعت کو مضبوط کریں اور مرکز قادیان کو مضبوط کرنے کی سعی فرمائیں۔میں نے اپنا ایک بیٹا اس وادی غیر ذی زرع میں بسا دیا ہے۔اللہ تعالیٰ اُس کو کام کی توفیق دے اور آپ دونوں مل کر اس وسیع ملک کے باوا آدم ثابت ہوں۔ایک دن آنے والا ہے کہ ان ملکوں میں آپ لوگوں ہی کی روحانی اور جسمانی نسل ہو گی۔آپ نے ہمیشہ میرے ساتھ وفاداری کا سلوک کیا حالانکہ آپ انسان اور کمزور تھے۔خدا تعالیٰ جو طاقتور اور مالک ساز و سامان ہے وہ کس طرح آپ سے بے وفائی کر سکتا ہے۔اگر وہ آپ سے بے وفائی کرے گا تو گویا مجھ سے بے وفائی کرے گا، مگر مجھ سے بے وفائی نہ پہلے اُس نے کی نہ آئندہ کرے گا۔وہ میرے دائیں بھی ، بائیں بھی، آگے بھی، پیچھے بھی، سر کے اوپر بھی اور دل کے اندر بھی ہے۔ہر ایک شخص جو میری طرف ہاتھ بڑھاتا ہے خدا کی طرف ہاتھ بڑھاتا ہے۔اور جو مجھ پر زبان چلاتا ہے خدا کی طرف چلاتا ہے۔اُس کی ماں اُسے نہ جنتی تو اچھا تھا۔اُس کی دردناک حالت پر فرشتے رحم کریں۔دستخط مرزا محمود احمد " (الفضل 17مارچ1955ء)