انوارالعلوم (جلد 25) — Page 102
انوار العلوم جلد 25 102 احباب جماعت کے نام پیغامات اس عرصہ میں ہم نے امریکہ کی ایچینج کی دقتوں کی وجہ سے امریکہ کا ارادہ چھوڑ دیا۔یہ بھی معلوم ہوا کہ یورپ میں علاج بہت اعلیٰ ہو گیا ہے۔خصوصاً سوئٹزر لینڈ کے ڈاکٹر امریکہ جا جا کر سیکھ کر آرہے ہیں۔اور یو۔این۔او کی مدد سے یورپ کے ہسپتال بھی اپ ٹو ڈیٹ (UP-TO-DATE) ہو گئے ہیں۔بیماری کے اس حملہ کے بعد زندگی کا تو سوال ہی نہیں رہا۔کیونکہ زندگی کوئی اہم چیز نہیں ہے۔سوال یہ پیدا ہو گیا کہ میرا دماغ بیکار ہو گیا ہے۔نہ میں سوچ سکتا ہوں نہ میں تفصیلی طور پر کوئی سکیم اسلام کی فتح کی بنا سکتا ہوں۔نہ تفسیر لکھ سکتا ہوں۔اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں یورپ ہو آؤں تا کہ میں کام کے قابل ہو جاؤں۔ایسی حالت میں میں بیوی بچوں کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا۔اس لئے سب کو ساتھ ہی لئے جارہا ہوں انشاء اللہ۔لوگوں کی نگاہ میں اتنے بڑے قافلہ کو لے جانا عجیب معلوم ہوتا ہے۔مگر میرا یقین ہے کہ وہ عجیب خدا ان حالات میں بھی میرے لئے عجائب ہی دکھائے گی۔انشاء اللہ مشکلات رائی کائی جمہو جائیں گی۔آسمان گرائے گا اور زمین اُگائے گی۔اور خدا کے فرشتے ہر جگہ پر انتظام کرتے پھریں گے کیونکہ آخر وہ میرے دوست اور ساتھی ہیں۔خدا تعالیٰ نے ہمارے درمیان دوستی اور بھائی چارہ پیدا کیا ہے۔پس آسمان پر جبرائیل اور زمین پر جبرائیل کے مظہر میرے کام میں لگیں گے۔پھر مجھے فکر کس بات کی ہو۔فکریں عارضی آتی ہیں مگر خد اتعالیٰ ان فکروں کو بھی نرم کر دے گا۔ولایت میں ہمارا پتہ وہی ہو گا جو ہمارا مشن کا پتہ ہے۔آپ سہولت سے وہاں خط بھجوا سکتے ہیں۔اگر کوئی تبدیلی ہوئی تو آپ کو اطلاع دے دوں گا۔ان دنوں آپ کا خاندان بھی بہت دعاؤں کا محتاج ہے۔انشاء اللہ میں اس سفر میں آپ کے خاندان کو دعاؤں میں یاد رکھوں گا۔آپ میری زندگی کے سفر کے ساتھی ہیں پھر میں آپ کو کس طرح بھول سکتا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس اللہ تعالیٰ نے سیٹھ عبد الرحمن، اللہ ر کھا مدراسی کی شکل میں اپنے فرشتے بھجوائے تھے، میرے پاس اللہ تعالیٰ نے آپ کی شکل میں فرشتے بھجوائے ہیں۔اس لئے لازماً جب بھی کوئی فرشتہ آئے گا تو