انوارالعلوم (جلد 25) — Page 101
انوار العلوم جلد 25 101 احباب جماعت کے نام پیغامات میرے لئے صرف یہ علاج ہے کہ میں تبدیلی آب و ہوا کے لئے ملک سے باہر چلا جاؤں اور اپنی بیماری کے متعلق سب کچھ بھلا دوں۔مکمل آرام اور ہر قسم کے تفکرات کو بھلا دینے کے بعد میرا جسم اور دماغ معمول کے مطابق کام شروع کر دے گا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں پوری طرح صحت مند ہو جاؤں گا۔میں نے اس سے کہا کہ تفکرات کو بھلا دینے کی تلقین تو آسان ہے لیکن اس پر عمل کرنا مشکل ہے۔لیکن اس نے اصرار کیا کہ ایسا کرناہی پڑے گا اور اس کے آغاز کے طور پر مجھے تمام ملاقاتیں وغیرہ بند کر دینی چاہئیں اور اپنے دوستوں اور احباب سے دور کہیں باہر چلا جانا چاہیئے۔میں نے اُس سے وعدہ کیا ہے کہ میں اس کی ہدایت کے مطابق ایسا کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔لیکن اپنے اس وعدے کو پورا کرنے کے لئے احباب کی دعاؤں اور ان کی مدد کی ضرورت ہے۔خدا ہمارا حامی و ناصر ہو جس طرح کہ وہ پہلے بھی ہماری نصرت فرما تارہا ہے۔بلکہ اُس سے بھی کہیں بڑھ کر اس کی مدد ہمارے شامل حال رہے۔آمین خلیفة المسيح" • ایک مکتوب (الفضل 17مارچ1955ء) بر اور عزیز سیٹھ صاحب ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ مجھے جس دن فالج کا حملہ ہوا تھا اس سے ایک یا دوروز قبل آپ کو خط لکھ چکا ہوں امید ہے کہ مل گیا ہو گا۔اس دوران میں آپ نے اخباروں میں پڑھ لیا ہو گا کہ مجھ پر فالج کا حملہ ہوا۔اور اب میں پاخانہ پیشاب کے لئے بھی امداد کا محتاج ہو تا ہوں۔دو قدم بھی چل نہیں سکتا۔گزشتہ سال دوستوں نے مشورہ کیا تھا کہ امریکہ علاج کے لئے جانا چاہیئے۔اور انہوں نے مل کر شوری میں بھی ایک چندہ کی سکیم بنائی تھی جو زمیندارہ کے مخالف حالات کی وجہ سے پورا تو نہیں ہو سکا مگر بہر حال نصف کے قریب ہو گیا۔