انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 91 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 91

انوار العلوم جلد 25 91 احباب جماعت کے نام پیغامات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّىٰ عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ احباب جماعت کے نام پیغامات (29-7-195511-3-1955) پیغام مؤرخہ 1955ء-3-11 "برادران! السّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے گزشتہ ہفتہ 26 فروری کو مغرب کے قریب مجھ پر بائیں طرف فالج کا حملہ ہوا اور تھوڑے سے وقت کے لئے میں ہاتھ پاؤں چلانے سے معذور ہو گیا۔پہلے ڈاکٹروں کا خیال ہوا کہ شاید CEREBERAL THROMBOSIS کا حملہ ہوا ہے یعنی بعض شریانوں میں خون منجمد ہو گیا اور جو خون دماغ کو غذا پہنچاتا ہے اور جس سے فکر انسانی اور عقل انسانی پیدا ہوتے ہیں اس کی کمی کی وجہ سے دماغ کا عمل معطل ہو گیا اور دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔مگر بعد میں دوسرے ماہرین ڈاکٹر جو لاہور سے بلوائے گئے انہوں نے رائے ظاہر کی کہ یہ حملہ اتنی جلد گزر گیا ہے کہ یہی سمجھنا چاہئے کہ دماغ کی رگ پھٹی نہیں اور نہ ہی دماغ یا دل کے THROMBOSIS کا حملہ ہوا ہے بلکہ صرف بعض خون کی رگیں سکڑ گئیں (VASOSPASM) اور ان کی وجہ سے دماغ کو خوراک پہنچنی بند ہو گئی ہے۔ان ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ چند ہفتوں میں دماغی حالت اپنے معمول پر آجائے گی لیکن اب تک جو ترقی ہوئی ہے اس کی رفتار اتنی تیز نہیں۔پہلے دن تو میں کسی چیز کو اپنے بائیں ہاتھ سے پکڑ نہیں سکتا تھا۔ہاتھ ڈالتا کہیں تھا اور پڑتا کہیں تھا۔اب ہاتھ کی جس میں یہ تبدیلی پیدا ہو گئی ہے کہ جس چیز کو پکڑنے کا ارادہ کرتا ہوں اُس تک ہاتھ پہنچ جاتا ہے یعنی فاصلہ اور جہت کا اندازہ ٹھیک ہونے لگ گیا ہے مگر اس بیماری میں لیٹے رہنے کی وجہ سے پاؤں میں کمزوری محسوس ہوتی ہے۔آدمیوں کے