انوارالعلوم (جلد 25) — Page xi
انوار العلوم جلد 25 تعارف کن بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نَصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ تعارف کتب انوار العلوم جلد 25 سید ناحضرت مصلح موعود کی 13 کتب و تحریرات پر مشتمل ہے جو 28 دسمبر 1954ء تا 27 اکتوبر 1956ء کے دور پر مشتمل ہے۔ان کتب و تحریرات کا مختصر تعارف ذیل میں دیا جارہا ہے۔(1) سیر روحانی(8) حضرت مصلح موعود نے اکتوبر 1938ء میں حیدر آباد دکن کا دورہ کیا اور وہاں کے تاریخی مقامات کی سیر کی۔علاوہ زمیں حضور نے دہلی، آگرہ اور بمبئی وغیرہ کے تاریخی مقامات کی سیر کے ساتھ آثارِ قدیمہ کے بعض مقامات بھی دیکھے جن میں نمایاں طور پر جامع مسجد دہلی، قطب صاحب کی لاٹ، دیوانِ عام، جنتر منتر، مقبرے، حوض خاص، تاج محل آگرہ ، متعدد قلعے اور دیوانِ خاص وغیرہ شامل تھے۔ان مقامات کی سیر کے دوران حضور پر ایک عجیب کیفیت طاری ہوئی جس کی وجہ سے آپ کی توجہ عظیم الشان روحانی مقامات کی طرف مبذول ہوئی۔اور آپ پر بڑے بڑے عالم روحانی کے مضامین کا انکشاف ہوا۔چنانچہ مذکورہ بالا جسمانی مقامات کا موازنہ آپ نے روحانی مقامات اور مدارج سے کر کے روحانی مقامات کی ہر لحاظ سے فوقیت اور برتری کو احباب جماعت کے سامنے رکھنے کے لئے 1938ء کے جلسہ سالانہ قادیان سے انتہائی رُوح پرور اور معرکۃ الآراء تقاریر کا ایک سلسلہ شروع فرمایا۔اس سلسلہ کی پہلی تقریر آپ نے مؤرخہ 28دسمبر 1938ء کو ارشاد فرمائی جو انوار العلوم کی جلد 15 میں شائع ہو چکی ہے۔اس کے بعد آپ نے اس سلسلہ کا دوسر ا خطاب مؤرخہ 26 دسمبر 1940ء کو اور تیسر اخطاب