انوارالعلوم (جلد 25) — Page 353
انوار العلوم جلد 25 353 افقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات پروپیگنڈا کر تا کہ دیکھو چو دھری صاحب اتنی دور بیٹھے ہیں پھر بھی یہ شخص جھوٹ بول کر اُن کے منہ میں الفاظ ڈال رہا ہے اور ہم لوگ اس جھوٹ کا جواب دینے کی مشکل میں مبتلا ہو جاتے۔چودھری صاحب دور بیٹھے ہیں ان کو معلوم نہیں کہ اس وقت جس دشمن سے ہمار اواسطہ پڑا ہے وہ کتنا جھوٹا ہے۔ہزاروں ہزار آدمیوں کی طرف سے وفاداری کا اعلان ہو رہا ہے مگر نوائے وقت پاکستان یہی لکھے جارہا ہے کہ ہمیں معتبر ذرائع سے خبر ملی ہے کہ مرزا محمود کی جماعت زیادہ سے زیادہ متحد ہوتی جارہی ہے کہ ان کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ پیش کرے۔پس چودھری صاحب کا اپنا خط چھپنا ہی مناسب تھا۔اس خط سے جتنے دشمن کے دانت کھٹے ہوں گے میرے اعلان سے اُتنے کھٹے نہ ہوتے۔بلکہ وہ یہ شور مچاتا کہ اپنے پاس سے بنا کر جھوٹے اعلان کر رہے ہیں۔خاکسار مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی "22-8-41956 (الفضل 26 اگست 1956ء) نقل خط چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب وو بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ ہیگ 11/ اگست 1956ء سید نا و امامنا السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ یہاں الفضل کے پرچے ہوائی ڈاک سے ہفتہ میں ایک بار پہنچتے ہیں۔ابھی ابھی 31 جولائی لغائت 5/ اگست کے پرچے ملے۔14 اگست کے پرچہ میں حضور کا اعلان پڑھا۔اُس کے پڑھنے پر یہ خاکسار گزارش کرتا ہے۔وو اندریں دیں آمده از مادریم واندریس از دار دنیا بگزریم“ انشاء الله باون سال ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مبارک چہرہ پر نظر پڑنے کی