انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 320 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 320

انوار العلوم جلد 25 320 منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات کرنل محمود صاحب کا بھی رپورٹوں میں نام آیا ہے۔ان کا کوئی تعلق اللہ رکھا سے نہیں۔حسب عادت دھوکا دے کر ان کے گھر رہا۔مگر ان کے اخلاص کو دیکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے ایک قادیان کا درویش ان کے گھر بھجوادیا۔اور اس نے ان کو سارا حال اس کا بتا دیا۔جس پر انہوں نے اس کو نکال دیا۔کوئی دوست کرنل صاحب پر بدظنی نہ کریں۔(الفضل 30 جولائی 1956ء) (8) منافقین کے حالیہ فتنہ کے متعلق تازہ پیغام احباب جماعت کے نام۔مطبوعہ 1956ء-7-29 احباب کرام! السّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ پہلے چار قسطیں اس فتنہ کے متعلق جس کا مرکز لا ہو رہے لکھی جاچکی ہیں۔اب اسی سلسلہ میں پانچویں قسط جماعت کی اطلاع کے لئے لکھی جاتی ہے۔اس میں بعض نہایت ضروری امور ہیں جن سے پتہ لگتا ہے کہ اس فتنہ کے پیچھے پیغامی ہیں۔مولوی محمد صدیق صاحب شاہد مربی راولپنڈی لکھتے ہیں کہ :۔" پہلے میں نے اس لئے مختصر بیان دیا تھا کہ چیمہ صاحب نے مجھ سے صرف یہ کہا تھا کہ راولپنڈی میں اللہ رکھا آپ سے کس ذریعہ سے ملا تھا اس لئے میں نے سمجھا کہ غالباً صرف راولپنڈی کے متعلق جواب لکھنا ہے مری کے متعلق نہیں۔اب میں اس کی مری کے متعلق کارروائیاں بھی لکھتا ہوں کیونکہ آپ کی باتوں سے مجھے پتہ لگ گیا ہے کہ سارے حالات چاہئیں صرف راولپنڈی کے نہیں۔اب میں نے اللہ رکھا کی مری میں مکمل کارروائیوں کی تحقیق کر لی ہے اور تمام امور کو حضرت اقدس کی اطلاع کے لئے تحریر کر رہا ہوں۔1۔وہ منحوس شخص مری میں قریباً دس دن رہا۔جن میں سے چار دن مسجد احمد یہ گلڈ نہ میں رہا۔اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ باقی ایام میں وہ پیغامیوں کی مسجد میں رہا ہے۔