انوارالعلوم (جلد 25) — Page 288
انوار العلوم جلد 25 288 سیر روحانی نمبر (9) تمہارے ذریعہ سے اسلام کی اشاعت ہمیشہ ہمیش ہوتی رہے۔دین کے لئے زیادہ سے زیادہ کماؤ اور زیادہ سے زیادہ خرچ کرو اور پھر دیکھو کہ تمہارا روپیہ دین کی اشاعت میں حیح طور پر خرچ ہوتا ہے۔مگر لڑائی اور فساد مت کرو۔قادیان کی حفاظت کا خیال ہمیشہ رکھو۔قادیان میں اور ہندوستان میں جماعت بہت تھوڑی رہ گئی ہے۔پس ہمیشہ ان کے لئے دعا کرو تا کہ وہ آرام اور اطمینان کے ساتھ تبلیغ اسلام کر سکیں اور قادیان جانے کے لئے ہمیشہ کوشش کیا کرو۔اب کے قافلہ میں بہت تھوڑے لوگ گئے ہیں۔یہ بڑی بُری بات تھی۔سارا سال پاسپورٹ بنوانے میں لگے رہو تا کہ اُس وقت سو، دو سو تین سو آدمی جائیں اور وہاں لوگوں کے دل مطمئن ہوں۔میرا ارادہ ہے کہ اگلے سال اُن کے جلسہ کی تاریخیں الگ کر دوں۔ربوہ میں چونکہ زیادہ جماعت ہوتی ہے اس لئے دوستوں کی خواہش ہوتی ہے کہ جلسہ کے دنوں میں یہاں آئیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مقرر کردہ تاریخیں بے شک متبرک ہیں لیکن کام چلانا اس سے بھی زیادہ متبرک ہے۔پس میر اخیال یہ ہے کہ بجائے 28،27،26 کے اگر مناسب ہو تو وہاں جلسہ کے لئے 24، 25، 26 کی تاریخیں رکھ دی جائیں یا دو دن کر دیئے جائیں تا کہ قافلے میں جانے والے پھر یہاں آ کے وقت پر جلسہ میں شامل ہو پس دعائیں کرو، دعائیں کرو، دعائیں کرو۔ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں۔سب کچھ خدا کے اختیار میں ہے۔وہ جو چاہے کر سکتا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ اپنے محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم اور مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل اسلام کے لئے اور ہمارے لئے بہتر ہی کرے گا۔یہ کام اُس کا ہے ہمارا نہیں ہے۔ہم یہ کام نہیں کر سکتے وہی کر سکتا ہے۔پس جس نے یہ کام چلایا ہے اس کے ذمہ ہے۔بے شک ہمارا کام بھی ہے کہ ہم اپنے ٹوٹے ہوئے ہاتھ پاؤں ہلاتے چلے جائیں مگر وہ طاقتور خدا جو ہے اصل ذمہ داری اس کی ہے کیونکہ یہ سلسلہ اور اسلام اُسی نے قائم کیا ہے۔کجا خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم نبیوں کا سردار اور کُجا یہ کہ مسیح ناصری علیہ السلام جو اس کے غلاموں سے بھی