انوارالعلوم (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 247 of 572

انوارالعلوم (جلد 25) — Page 247

انوار العلوم جلد 25 247 سیر روحانی نمبر (9) احمدیت کی نجات اس میں ہے کہ وہاں احمدیت پھیلے۔اس کے لئے گور مکھی او ہندی ترجمہ شائع کرنا ضروری ہے۔جب یہ ترجمہ چھپے گا خدا آپ اس کے پکنے کا سامان کر دے گا۔یہ نادانی ہے اور اس سلسلہ کے روپیہ کا غلط استعمال ہے جس نے ڈیڑھ لاکھ روپیہ اس کمپنی میں لگایا ہے۔میں نے بھی شاید پانچ ہزار کے حصے خریدے ہوئے ہیں لیکن میں نے تو کسی پیسے کے لئے نہیں خریدے۔فرض کرو اگر سو پر دس روپے بھی آجائیں تو پانچ ہزار پر مجھے پانچ سو آ جائے گا۔گویا چالیس روپیہ مہینہ ہوئے۔میرے گھر کے افراد سو سے زیادہ ہیں۔چالیس روپیہ مہینہ مجھے آگیا تو تین تین آنے فی آدمی آئے گا۔تین تین آنے سے میرا کیا بنتا ہے۔میں نے وہ پانچ ہزار اس لئے دیا تھا کہ اشاعت اسلام ہو گی، اپنے فائدہ کے لئے نہیں دیا تھا کیونکہ وہ کتنا بھی نفع لائے تب بھی مجھے کوئی فائدہ نہیں۔یعنی اس پیسے سے کچا آٹا بھی پھانکنے کے لئے میرے گھر کے افراد کو نہیں مل سکتا۔تو گور مکھی اور ہندی ترجمہ فوراً چھپنا چاہئے اور جماعت کو چاہئے کہ وہ کمپنی والوں کے پیچھے پڑ جائے۔تحریک کا روپیه تحریک کا روپیہ آخر آپ لوگوں نے ہی دیا ہے۔تحریک نے کوئی جھوٹے نوٹ تو نہیں بنائے۔تو آپ کہئے تحریک والا روپیہ ہمارا روپیہ ہے، انجمن کا روپیہ جو انجمن نے لگایا ہے وہ ہمارا ہے۔کیوں تم گورمکھی اور ہندی ترجمہ نہیں چھاپتے؟ نہیں پکتا تو بے شک پڑا رہے لیکن ہندوستان میں تبلیغ ہونی چاہئے تاکہ قادیان بچ جائے۔اگر قادیان کو کوئی خطرہ ہوا تو اے اور مینٹل ریلیجس تک سوسائٹی ! تمہاری گردنیں ہم پکڑیں گے اور تم ذمہ دار ہو گے اس چیز کے۔تو جماعت سانس نہ لے۔ہر ہفتہ ایک خط لکھ دیں کہ چھپا ہے کہ نہیں چھپا؟ نہیں تو ان کے خلاف الفضل میں مضمون لکھنے شروع کریں کہ کتنے سلسلہ سے غداری کرنے والے لوگ ہیں کہ ایسے اہم کام کو بھی نہیں کرتے۔اور الفضل کا فرض ہے کہ ایسے مضمونوں کو چھاپے۔میں نے کل ہی کہا تھا کہ جماعت کو موقع ملنا چاہئے کہ وہ انجمن اور تحریک پر زور ڈال سکے۔