انوارالعلوم (جلد 25) — Page 244
انوار العلوم جلد 25 244 سیر روحانی نمبر (9) آخری پارہ کی تفسیر اور اسی طرح اب قرآن شریف کے آخری پارہ کی سیر روحانی جلد 2 تفسیر چھپ رہی ہے۔اب کے میں نے آتے ہی اس خیال سے کہ کسی طرح یہ آخری پارہ تو ختم ہو مولوی نور الحق صاحب کو اپنے نوٹ لکھوانے شروع کر دیئے تھے اور اُن سے کہا تھا کہ تم ذرا کھول کے ان کو لمبا کر کے لکھ دو۔انہوں نے لکھ دیا ہے اور اب وہ تفسیر چھپنے والی ہے۔اسی طرح سیر روحانی کی دوسری جلد بھی چھپ رہی ہے۔ایک جلد تو پہلے چھپ چکی ہے۔دوسری جلد جس میں تین لیکچر آگئے ہیں وہ بھی لکھی جارہی ہے اور میں نے سن کر اس کی درستی کر دی ہے۔اگر اللہ تعالیٰ نے آج مضمون بیان کرنے کی توفیق دے دی تو پھر شاید تیسری جلد بھی مکمل ہو کر شائع ہو جائے گی۔پس دوستوں کو قرآن کریم کی تفسیر کی طرف توجہ کرنی چاہئے اور ”سیر روحانی“ کی طرف کہ اس کے اندر بہت سے مضامین خدا تعالیٰ کے فضل سے آگئے ہیں۔درمیان میں خدام الاحمدیہ نے بھی اپنا رقعہ دے دیا ہے اس لئے میں تقریر کو روک کر اس کو بیان کرتا ہوں۔وہ کہتے ہیں کہ کام کے لحاظ سے مجلس خدام الاحمدیہ کراچی اول آئی ہے۔اس کو جھنڈ ا ملے گا۔اسی طرح دیہاتی مجالس میں سے نصرت آباد سندھ کی مجلس اول آئی ہے۔اس کو سرٹیفکیٹ ملے گا جس پر کل مجھ سے دستخط کر وائے گئے ہیں۔سو میں یہ اعلان کر دیتا ہوں۔باقی جھنڈا جہاں سے ملتا ہے وہاں جا کر لے لیں۔میں یہ کہہ رہا تھا کہ قرآن شریف کی تفسیر چھپ رہی ہے۔اس کے متعلق مجھے بعض غیر احمدیوں کے بھی خط آئے ہیں۔چنانچہ سورۃ یونس سے سورۃ کہف تک کی جو تفسیر ہے اس کے متعلق ایک غیر احمدی کا مجھے خط آیا کہ ایک احمدی نے مجھے یہ جلد دی تھی جسے وہ واپس مانگ رہا ہے۔میں سو روپیہ دیتا ہوں مگر وہ تفسیر نہیں دیتا۔آپ مجھے سو روپیہ پر لے دیں۔میں نے پوچھا تو مجھے بتایا گیا کہ ابھی اس کی ایک جلد ایک سو پچیس روپے میں پکی ہے۔میں نے کہا تم سو سمجھ کے کہتے ہو گے کہ تم بڑی قربانی کر رہے ہو وہ تو 125 روپے کی ابھی پکی ہے حالانکہ پہلے چار چار روپیہ میں یہ کتاب کی تھی مگر اُس وقت