انوارالعلوم (جلد 25) — Page xxi
X1 انوار العلوم جلد 25 حضور نے افتتاحی خطاب میں سورۃ آل عمران کی آیت نمبر 119 يَاأَيُّهَا الَّذِينَ امَنُوا لَا تَتَّخِذُوا بِطَانَةً مِنْ دُونِكُمْ لَا يَأْلُونَكُمْ خَبَالاً۔۔۔۔۔۔الخ کی تفسیر کرتے ہوئے فتنہ خلافت میں ملوث احباب کے ساتھ روابط اور تعلقات رکھنے کو نا پسندیدہ قرار دیا اور ایسے احباب سے محتاط اور دُور رہنے کی احباب جماعت کو تلقین اور ہدایت فرمائی۔اختتامی خطاب میں حضور نے سورۃ النور کی آیت استخلاف وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصلح۔۔۔۔۔۔الخ کی تفسیر کرتے ہوئے خلافت احمدیہ کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ پر ہونے والے خدا تعالیٰ کے افضال اور ترقیات کا مفصل ذکر فرمایا ہے۔اور پیغامیوں کی جماعت اور خلافت کے خلاف کی گئی سرگرمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے ان کے ناکام رہنے پر روشنی ڈالی ہے۔اس تقریر کے آخر میں حضور نے احباب جماعت کو ہر سال یومِ خلافت“ منانے کی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:۔آخر میں خدام کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ خلافت کی برکات کو یاد رکھیں۔اور کسی چیز کو یاد رکھنے کیلئے پرانی قوموں کا یہ دستور ہے کہ وہ سال میں اس کیلئے خاص طور پر ایک دن مناتی ہیں۔مثلاً شیعوں کو دیکھ لو وہ سال میں ایک دفعہ تعزیہ نکالتے ہیں تا قوم کو شہادتِ حسین کا واقعہ یاد رہے۔اسی طرح میں بھی خدام کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ سال میں ایک دن ” خلافت ڈے“ کے طور پر منایا کریں۔اس میں وہ خلافت کے قیام پر خدا تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا کریں اور اپنی پرانی تاریخ کو دہرایا کریں۔“ (12) قرونِ اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ اپنے سامنے رکھو حضرت مصلح موعود نے یہ روح پرور خطاب مؤرخہ 21 اکتوبر 1956ء کو بر موقع سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ بمقام ربوہ ارشاد فرمایا تھا۔