انوارالعلوم (جلد 25) — Page xx
انوار العلوم جلد 25 X اٹھو اور اپنے دروازے کھول دو تا کہ وہ اندر آجائے۔جب وہ تمہارے گھروں میں داخل ہو جائے گا اور تمہارے دلوں میں سما جائے گا تو زندگی تمہارے لئے منور ہو جائے گی اور دنیا میں تم اسی طرح عزت دیئے جاؤ گے جس طرح آسمانوں میں اُس کو عزت اور عظمت حاصل ہے۔خدا تمہارے ساتھ ہو۔آمین“ (روزنامه الفضل ربوہ 9 فروری (1956 (10) منافقین کے تازہ فتنہ کے متعلق پیغامات و اعلانات 1956ء میں رونما ہونے والے فتنہء خلافت سے متعلق احباب جماعت کو اس فتنہ کے پس منظر اور اس تعلق میں رُونما ہونے والے حالات و واقعات کے بارہ میں احباب جماعت کو آگاہ رکھنے کیلئے حضور نے 1956ء میں مختلف اوقات اور مواقع پر جو پیغامات اور اعلانات تحریر فرمائے جو ساتھ کے ساتھ روزنامہ الفضل ربوہ میں شائع ہوتے رہے اُن تمام پیغامات و اعلانات کو یکجائی صورت میں پہلی دفعہ انوار العلوم کی اِس جلد میں شائع کیا جارہا ہے۔(11) مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات حضرت مصلح موعود نے 1956ء میں مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع پر جو افتتاحی اور اختتامی خطابات ارشاد فرمائے تھے وہ روزنامہ الفضل ربوہ میں شائع شدہ ہیں۔اُن خطابات کو انوار العلوم کی اس جلد میں پہلی دفعہ کتابی صورت میں شائع کیا جارہا ہے۔دونوں خطابات کا بنیادی مضمون ایک ہی ہے جو 1956ء میں رونما ہونے والے فتنہ خلافت کے تعلق میں ہے۔