انوارالعلوم (جلد 25) — Page xix
انوار العلوم جلد 25 ix 1۔علم کائنات کی نہر 13۔علم موازنہ مذاہب کی نہر 2۔علم جغرافیہ کی نہر 14۔علم نباتات کی نہر 3۔علم جہاز رانی کی نہر 15۔علم توافق بین المخلوقات کی نہر 4۔علم طب کی نہر 16۔علم حیوانات کی نہر 5۔علم ہندسہ کی نہر 17۔علم معیشت کی نہر 18۔علم الاقتصاد کی نہر 6۔علم ادب کی نہر 7۔علم معانی کی نہر 19۔علم شہریت کی نہر 8۔علم بیان کی نہر 20۔علم بدء عالم کی نہر 9۔علم النفس کی نہر 21۔علم تاریخ کی نہر 10۔علم کیمیاء کی نہر 22۔علم موسمیات کی نہر 11۔علم فلسفہ کی نہر 23۔علم دینیہ کی نہر۔وغیرہ 12۔علم منطق کی نہر (9) ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے احمد کی احباب کے نام پیغام جنوری 1956ء میں حضرت مصلح موعود نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے احمدی احباب کے نام ایک پیغام تحریر کیا جو روزنامہ الفضل ربوہ میں 9 فروری 1956ء کو شائع ہوا۔اس پیغام کا نفس مضمون ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں مقیم احمدیوں کو نظام وصیت میں شمولیت اختیار کرنے کی تحریک کرنے پر مبنی تھا۔اس پیغام کے آخر پر حضور نے تحریر فرمایا:۔برادران! ہم کمزور اور ناتواں ہیں لیکن ہمارا خدا طاقتور اور ہمہ قوت ہے۔ہمارے بس میں کچھ نہیں ہے لیکن وہ سب کچھ کر سکتا ہے۔یقین رکھو کہ اُس کی مدد تمہاری طرف دوڑی آرہی ہے۔بلا شبہ وہ خود تمہارے دروازے پر کھڑا ہے اور اندر داخل ہونا چاہتا ہے۔پس