انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 311 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 311

انوار العلوم جلد 24 311 سیر روحانی (7) دنیا کے نوبت خانے جنونِ جنگ دنیوی نوبت خانوں کے ذریعہ سپاہیوں پیدا کر نے کیلئے اور سپاہ میں جوش میں جنونِ جنگ پیدا کرنے کی کوشش پیدا کرنے کے لئے ہوتے ہیں۔اس لئے کبھی دشمن کے مظالم سنائے جاتے ہیں کبھی یہ بتایا جاتا ہے کہ گویا اس سے ملک کو سخت خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔کہیں اپنی سپاہ کی تعریف کے پل باندھے جاتے ہیں کہ وہ یوں ملک کے ملک تسخیر کرے گی۔کبھی فتح کے وقت سپاہیوں کو لوٹ مار کی تلقین کی جاتی ہے تاکہ اُن کے حوصلے بڑھیں۔کبھی اُن کے ظلم پر پردہ ڈالا جاتا ہے غرض ایک دیوانگی پیدا کی جاتی ہے۔اسلام جنون اور وحشت کو دُور کرتا ہے مگر اسلامی نوبت خانہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے وہ ایسے اعلان کرتا ہے کہ جس سے جنون کم ہو اور وحشت دُور ہو۔مگر باوجود اس کے وہ ایسے اخلاقی معیاروں پر انہیں لے جاتا ہے کہ اُن کے حوصلے شیر وں اور بازوں سے بڑھ جاتے تھے۔چنانچہ اسلام کہتا ہے تم کو مکان روکنے کی اجازت نہیں، تم کو سڑکیں روکنے کی اجازت نہیں، تم کو سختی کی اجازت نہیں، تم کو عورتوں کے مارنے کی اجازت نہیں، تم کو بچوں کے مارنے کی اجازت نہیں، تم کو بڑھوں کے مارنے کی اجازت نہیں، تم کو عام شہریوں کو مارنے کی اجازت نہیں، تم کو بد عہدی کرنے کی اجازت نہیں، تم کو پادریوں اور پنڈتوں اور گیانیوں کو مارنے کی اجازت نہیں ، تم کو درخت کاٹنے کی اجازت نہیں۔گویا اُس کو ہیجڑا بنا کے رکھ دیتا ہے اور پھر اُمید رکھتا ہے کہ جا اور دشمن کو فتح کر اور پھر اُسکا نقشہ کھینچتا ہے کہ چونکہ ہم نے اُس کو جن باتوں سے روکا ہے وہ سب غیر اخلاقی ہیں اور اُس کی ہنیت ہم نے اخلاقی بنادی ہے اس لئے باوجود اسے غیر اخلاقی باتوں سے روکنے کے اُسکی بہادری میں فرق نہیں پڑا۔چنانچہ فرماتا ہے۔فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ 58 اُن میں سے وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے شہید ہو کر اپنے گوہر مقصود کو پالیا اور وہ لوگ بھی ہیں جو ابھی اس انتظار میں بیٹھے ہیں کہ کب انہیں خدا تعالیٰ کے راستہ میں