انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 306 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 306

انوار العلوم جلد 24 306 سیر روحانی (7) انتڑیاں باہر نکلی ہوئی ہیں اور وہ تڑپ رہے ہیں۔چھوٹے چھوٹے بچے چھ چھ مہینہ کے اور سال سال کے تھے جن پر یہ ظلم کیا گیا۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں لا تَقْتُلُوا ولنگا اِن لوگوں نے تمہارے بچوں کو مارا ہے ان لوگوں نے تمہاری عورتوں کو مارا ہے، یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے ایک مسلمان عورت کا ایک پیر ایک اونٹ سے باندھ دیا اور دوسرا پاؤں دوسرے سے باندھ دیا اور پھر دونوں کو ایک دوسرے کے خلاف چلا دیا تھا اور پھر چیر کے مار ڈالا تھا، یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے مسلمان عورتوں کی شرمگاہوں میں نیزے مار مار کر اُن کو مارا تھا، یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بیٹی پر جب کہ وہ مدینہ جانے لگیں اور وہ حاملہ تھی حملہ کیا اور اونٹ کی رستی کاٹ دی جس سے وہ زمین پر گر گئیں اور ان کا حمل ساقط ہو گیا اور پھر وہ مدینہ میں فوت ہو گئیں، یہ وہ لوگ تھے جن سے بدلہ لینے کے لئے مسلمان نکلے تھے لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں بیشک انہوں نے بچوں کو مارا تھا لیکن تم نے نہیں مارنا، انہوں نے غیر لڑنے والوں کو مارا تھا لیکن تم نے نہیں مارنا۔سيرة حلبیہ میں اس کے علاوہ یہ نصیحت بھی درج ہے کہ آپ نے فرمایا۔لا تَقْتُلُوا امْرَاج 50 عورت کو بھی نہیں مارنا۔پھر فرمایا وَلا كَبِيرًا فَانيا کسی بڑھے کو نہیں مارنا۔پھر فرمایاؤلًا مُعْتَزِلاً بِصَوْمَعَةٍ 52 کوئی عبادت گزار ہو مسجدوں یا تکیوں میں بیٹھا ہوا ہو اُس کو بھی نہیں مارنا۔اب دیکھ لو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو ان کو نہ مارنے کا حکم دیا ہے مگر یہاں گیانی چن چن کر مارے گئے اور وہاں مولوی چن چن کر مارے گئے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ان کو نہیں چھیڑ نا یہ تو خدا کا نام لے رہے ہیں۔کیا تم خدا کا نام مٹانا چاہتے ہو ؟ چاہے کسی طرح لیتے ہیں لیکن لیتے تو خدا کا نام ہیں اسلئے اِن کو نہیں چھیڑنا۔پھر فرماتے ہیں۔وَلَا تَقْرَبُوا نَخْلاً۔53 کھجور کے درخت کے قریب بھی نہ جاؤ۔یعنی اُنکو نہ کاٹ دینا کہ کیسی طرح دشمن کو تباہ کریں کیونکہ تم اُن کو تباہ کرنے نہیں جارہے صرف اُن کے ضرر کو دور کرنے کے لئے جارہے ہو تمہارا یہ کام نہیں کہ اُن کی روزی بند