انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 236 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 236

انوار العلوم جلد 24 236 سیر روحانی (7) کے لئے تجویز کرتی ہے وہ اس کو نہیں دے سکتی۔پھانسی دینا چاہتی ہے تو اتفاقیہ طور پر مُجرم مر جاتا ہے ، ہارٹ فیل ہو کر مر جاتا ہے ، زہر کھا کر مر جاتا ہے، کسی نہ کسی طرح اُن کے قبضہ سے نکل جاتا ہے مگر ہم اَخَذَ عَزِيزِ مُقْتَدِر کی طرح انہیں پکڑیں گے، ہم اس طرح پکڑیں گے کہ وہ بھاگ بھی نہیں سکیں گے اور پھر جو سزا تجویز کریں گے وہی اُن کو ملے گی۔پھر فرماتا ہے الْفَارُكُمْ خَيْرٌ مِنْ أوليكُمْ اَم لَكُمْ بَرَاعَةُ فِي الزُّبُرِ - اے مکہ والو ! تم بتاؤ تو سہی کہ وہ جو موسیٰ کے منکر تھے کیا تم اُن سے بہتر ہو ؟ اگر موسیٰ کے منکروں کو یہ سزائیں ملی تھیں تو تم اپنے آپ کو کیا سمجھتے ہو۔آیا یہ کہ تمہیں وہ سزائیں نہیں مل سکتیں یا نہیں دی جاسکتیں جو موٹی کی قوم کو دی گئیں ؟ یا خدا تعالیٰ کی کتابوں میں تمہارے لئے کوئی ضمانت آئی ہوئی ہے کہ ہم نے مکہ والوں کو کچھ نہیں کہنا؟ مکہ والے کہتے تھے کہ خانہ کعبہ ہماری حفاظت کا سامان ہے۔فرماتا ہے وہ تو خانہ کعبہ کی حفاظت کا وعدہ تھا تمھارے لئے تو کوئی وعدہ نہ تھا۔خدا نے یہ تو وعدہ کیا کہ وہ خانہ کعبہ کی حفاظت کرے گا مگر یہ تو وعدہ نہیں کہ تم کو بھی سزا نہیں دے گا۔آمْ يَقُولُونَ نَحْنُ جَمِيع مُنْتَصِرُ۔کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم ایک بڑا جتھہ رکھتے ہیں اور ہم ان مسلمانوں سے سخت بدلہ لینے والے ہیں ہم انکو تباہ کر کے چھوڑیں گے۔سَيُهُزَمُ الْجَمْعُ وَيُولُونَ الدُّبُرَ۔فرمایا ٹھیک ہے یہ حملے کریں گے اور قوموں کی قومیں اکٹھی ہو جائیں گی، سارا ملک جمع ہو جائے گا اور جمع ہو کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ملک پر حملہ کریں گے لیکن سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ يُولُونَ الدُّبُرَ - اُن کے لشکر جو اکٹھے ہو نگے اُنکو شکست دے دی جائے گی اور وہ پیٹھ دکھاتے ہوئے بھاگ جائیں گے۔ودرو سی 91991 دشمن کے حملہ کی بارہ سال پہلے خبر گویا ابھی کوئی حملہ نہیں ہوا، کوئی حکومت نہیں بنی، کوئی فوج نہیں آئی اور بارہ سال پہلے سے خبر دے دی جاتی ہے کہ یہ لوگ حملہ کے لئے آئیں گے لیکن جب ادھر سے یہ جمع ہو رہے ہونگے اُدھر سے خدا اپنے گورنر کی مدد کے لئے دوڑا چلا آرہا ہو گا