انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 97 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 97

انوار العلوم جلد 24 97 مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی م اپنی ایک تقریر میں بیان فرما چکے ہیں۔آپ نے فرمایا:- ”ہمارا ایک احمدی دوست فوج میں ملازم ہے۔باوجودیکہ اس کے خلاف ایک بھی ریمارک نہ تھا اور دوسری طرف ایک سکھ کے خلاف چار ریمارکس تھے۔اس سکھ کو اوپر کر دیا گیا اور احمدی کو نیچے گرا دیا گیا۔جب وہ احمدی انگریز کمانڈر کے پاس پہنچا اور اپنا واقعہ بیان کیا تو اُس نے کہا واقعی تمہارے ساتھ ظلم ہوا ہے تم درخواست لکھ کر میرے پاس لاؤ لیکن جب وہ احمدی درخواست لے کر انگریز افسر کے پاس پہنچا تو اس نے درخواست اپنے پاس رکھ لی اور اُسے اوپر نہ بھجوایا۔کئی دن کے بعد جب دفتر سے پتہ لیا گیا کہ آخر وجہ کیا ہے کہ درخواست کو اوپر بھجوایا نہیں گیا تو دفتر والوں نے بتایا کہ اصل بات یہ ہے کہ شملہ سے آرڈر آگیا ہے کہ کوئی اپیل اس کے خلاف اُوپر نہ بھجوائی جائے“۔149 مولانا مودودی صاحب نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے واقعات کو دیکھا تک نہیں کیونکہ شاید صالحین کے لئے واقعات کی جانچ پڑتال ضروری نہیں ہے۔وہ بتائیں تو سہی کہ کتنے احمدی کس کس ملازمت میں ہیں اور وہ کس بناء پر ہیں یعنی آیا وہ انتخاب میں آئے ہیں۔امتحان میں پاس ہوئے ہیں یا رعایت سے لئے گئے ہیں۔اگر ثابت ہو جائے کہ احمدی باوجو د نالائق ہونے کے رعایتاً کسی ملازمت میں لے لئے گئے ہیں یا مسلمانوں کی ملازمتوں کے معتد بہ حصہ پر قابض ہیں تو پھر تو کوئی بات اعتراض کی بنتی ہے اور اگر یہ دونوں باتیں جھوٹی ہیں تو جھوٹ سے اسلام کی تائید نہیں ہو سکتی۔اسلام بد نام ضرور ہو سکتا ہے۔مولانا مودودی اور ان کے رفقاء کار علماء کو چیلنج ابھی گزشتہ دنوں مولانا مودودی کے ساتھی علماء نے شور مچایا تھا کہ احمدی پاکستان کی فوج پر قابض ہو گئے ہیں۔ہم مولانا اور