انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 35 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 35

انوار العلوم جلد 24 بلکہ بہت دیر سے چلی آرہی ہے ، 35 مولانامودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی ایس گناہیست که در شهر شما نیز کنند صحابہ کے زمانہ میں خوارج نے یہ اعلان کیا تھا کہ جو شخص کبیرہ گناہ کا مرتکہ ہوتا ہے وہ کافر ہو جاتا ہے اور یہ کہ نَعُوذُ باللہ حضرت عثمان اور حضرت علی نے کبیرہ گناہ کا ارتکاب کیا اور وہ اس فتویٰ کو اس حد تک پہنچاتے تھے کہ لوگوں سے پوچھتے تھے بولو تمہاری رائے علی کی خلافت کے متعلق کیا ہے؟ اور اگر کوئی تصدیق کرتا تھا تو اسے قتل کر دیتے تھے “۔12 کیا جماعت احمدیہ کا اسلام اور ہے (5) مولانا مودودی صاحب نے آگے چل کر لکھا ہے کہ احمدی اور دوسرے مسلمانوں کا اسلام اور ؟ لوگ خود بیان کرتے ہیں کہ ان۔کا اسلام اور ہے اور دوسرے مسلمانوں کا اسلام اور ہے۔ان کا قرآن اور ہے اور دوسرے مسلمانوں کا قرآن اور ہے، ان کا خدا اور ہے اور دوسرے مسلمانوں کا خدا اور ہے ، ان کا حج اور ہے اور دوسرے مسلمانوں کا حج اور ہے اور اسی طرح ہر بات میں وہ ان سے مختلف ہیں۔73 جہاں تک الفاظ کا تعلق ہے مولانا مودودی صاحب کا یہ دعویٰ درست ہے۔بیشک موجوده امام جماعت احمدیہ نے ایک دو جگہ پر یہ لکھا ہے کہ دوسرے مسلمانوں کا اسلام اور ہے اور ہمارا اسلام اور ہے، دوسرے مسلمانوں کا قرآن اور ہے اور ہمارا قرآن اور ہے ، دوسرے مسلمانوں کا خدا اور ہے اور ہمارا خدا اور ہے لیکن معنوں کے لحاظ سے اُنہوں نے ہر گز وہ مفہوم نہیں لیا جو مولانا مودودی صاحب دُنیا پر ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔خدا تعالیٰ کی ذات تو نظر نہیں آتی لیکن قرآن نظر آتا ہے۔کیا دُنیا کا کوئی شخص ہے جو خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہہ سکے کہ احمدی مروجہ قرآن کے سوا کوئی اور قرآن پڑھتے ہیں یا مسلمانوں میں جو اس وقت قرآن محفوظ سمجھا جاتا ہے اس میں وہ ایک زیر یا زبر کی تبدیلی بھی جائز سمجھتے ہیں؟ یا کوئی شخص قسم کھا کر کہہ سکتا ہے کہ احمدی خانہ کعبہ کے حج