انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page vi of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page vi

الوادعی تقریب منعقد کی۔اس موقع پر حضور نے خطاب سے نوازا۔تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کا افتتاح 1954ء میں ہوا۔اس سے بھی حضور نے خطاب فرمایا۔اور پھر جلسہ سالانہ 1954ء کے موقع پر حضور نے جو خطابات فرمائے وہ سب اس جلد کی زینت ہیں۔الغرض انوارالعلوم جلد 24 میں شامل تحریرات و خطابات جہاں حضرت مصلح موعود کے تنجر علمی کے آئینہ دار ہیں وہاں یہ اس عرصہ کے حالات و واقعات اور تاریخ احمدیت سے بھی آگاہ کرتے ہیں۔یہ پر شوکت تحریرات اور ولولہ انگیز خطابات یقینا احباب جماعت کے ازدیاد ایمان کا موج ہوں گے۔انشاء اللہ اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں حسب سابق بہت سے بزرگان اور مربیان سلسلہ نے اس اہم اور تاریخی کام کی تدوین و اشاعت میں خاکسار کی عملی معاونت فرمائی ہے۔مربیان سلسلہ نے پروف ریڈنگ ، حوالہ جات کی تلاش ، مسوادات کی ترتیب و نظر ثانی ، اعراب کی درستگی ،Recheking اور متعدد متفرق امور کے سلسلہ میں دلی بشاشت اور لگن سے اس کام کو یا یہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔تعارف کتب کا تحریر کردہ ہے۔فَجَزَا هُمُ الله احسَنَ الجزاء خاکسار ان سب احباب کا ممنونِ احسان اور شکر گزار ہے نیز دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب دوستوں کے علم و معرفت میں برکت عطا فرمائے ، اپنی بے انتہاء رحمتوں اور فضلوں سے نوازے اور ہمیں ہمیشہ اپنی ذمہ داریاں احسن رنگ میں ادا کرنے اور حضرت مصلح موعود کے علمی فیضان کو احباب جماعت تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔والسلام خاکسار