انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 560 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 560

انوار العلوم جلد 24 560 سال 1954ء کے اہم واقعات وہاں رکھوادیں گے تاکہ لوگوں کو پڑھنے کے لئے دی جائیں۔لیکن ہماری جماعتیں تو سینکڑوں جگہوں پر ہیں میں سمجھتا ہوں کہ اگر جماعتوں میں بیداری پیدا ہو گی اور وہ مکان لے کر کام شروع کریں گی تو انہیں بہت جلد اس کے فوائد محسوس ہونے شروع ہو جائیں گے۔زیادہ ضرورت لائبریری کے لئے یہ ہوتی ہے کہ کوئی آدمی کچھ وقت کے لئے وہاں بیٹھے تاکہ وہ لوگوں کو کتابیں پڑھنے کے لئے دے یا اگر گھر پر پڑھنے والے ہوں تو ان کو کتاب اشو (ISSUE) کرنا اور پھر ان سے واپس لے کر لائبریری میں رکھنا یہ کام ہوتا ہے۔دعوۃ و تبلیغ نے 27 جگہیں وہی چینی ہیں جہاں ان کے اچھے مبلغ ہیں۔بڑے بڑے شہر انہوں نے لے لئے ہیں اسی طرح ضلعوں کے صدر مقام لے لئے ہیں اور یہ تجویز کی ہے کہ ان کا مبلغ روزانہ گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ بیٹھا کرے اور لوگوں کو کتابیں اشو (ISSUE) کیا کرے۔مقامی جماعتوں کے سپر دیہ کام ہو گا کہ وہ کوئی ایسا مکان لیں جس میں لوگ آسکیں اور بیٹھ سکیں۔ایک یا دو کمرے لے لیں جس میں وہ یہ کام جاری کر سکیں۔بعض جماعتوں نے تو اپنے مکان بنالئے ہیں اور بعض جماعتوں نے کرایہ پر لئے ہوئے ہیں یا بعض جگہ پر بعض مخیر احمدی ہوتے ہیں گھر ان کا اچھا کھلا ہوتا ہے جس میں سے وہ ایک دو کمرے دے دیتے ہیں۔ایک کمرہ میں لائبریری ہو گئی ایک میں بیٹھنے والے اور کتابیں پڑھنے والے بیٹھ گئے۔لیکن ان 27 پر بس نہیں۔میں تو سمجھتا ہوں جب ہم نے یہ چیز منظم کی تو جس طرح پہلے ہم نے ایک دو مبلغ بھیجے تھے تو اس ایک دو پر پھر ہم نے بس نہیں کی۔اس طرح اس کام میں توسیع ہوتی چلی جائے گی۔یہ تو کسی کو چلانے کے لئے ایک حکمت ہوتی ہے بچے کو جب چلاتے ہیں تو کہتے ہیں اچھا ایک قدم، ایک قدم۔اور ایک قدم چلاتے چلاتے پھر اسے پہاڑوں پر چڑھاتے ہیں اور میدانوں میں دوڑاتے ہیں۔اسی طرح یہ 27 لا ئبریریاں نہیں ہیں یہ در حقیقت تمہارے لئے ایسی ہی ہیں جیسے 27 بسکٹ تم کو دکھائے جارہے ہیں جس طرح بچوں کو دکھائے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنا قدم اٹھائیں۔یہ 27 لائبریریاں پیش خیمہ ہوں گی اور ہونی چاہئیں، 27 ہزار نہیں 27 لاکھ لائبریریوں کا جن کے ذریعہ سے احمدیت اور اسلام کی تعلیم لوگوں کو پہنچائی جاسکے۔