انوارالعلوم (جلد 24) — Page 459
انوار العلوم جلد 24 459 خدام الاحمدیہ کے قیام کا مقصد۔۔پر ہیزی کھانا باقاعدگی سے آیا کرتا تھا۔ہمارے ساتھ کچھ غیر احمدی دوست بھی تھے۔انہوں نے پوچھا کہ یہ چاول ہمیں کیوں نہیں ملتے ؟ اس پر انہیں بتایا گیا کہ یہ بیماروں کے لئے آتے ہیں۔وہ کہنے لگے کہ کیا اس گھر کے رہنے والے سب کے سب بیمار ہیں؟ یہ بھی ایک نقص ہے جس کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔یورپ اور امریکہ کے لوگ ان باتوں میں بڑے محتاط ہوتے ہیں اور وہ بڑی صحت کے ساتھ اعدادو شمار بیان کرتے ہیں لیکن ہمارے ہاں گڑ بڑ کر دیتے ہیں۔اور بعض لوگ تو شاید گڑ بڑ کرنا ثواب کا موجب سمجھتے ہیں حالانکہ ان چیزوں کا نتیجہ الٹ ہوتا ہے اور پھر اس کے نتیجہ میں جھوٹ کی بھی عادت پیدا ہو جاتی ہے۔اگر تم چارٹ بناؤ گے تو وہ تمہاری ترقی کے لئے بڑا محرک ہو گا اور پھر دوسرے لوگوں کو بھی تمہارے کاموں کے ساتھ دلچسپی پیدا ہو جائے گی اور انہیں بھی احساس ہو گا کہ تم ایک کام کرنے والی جماعت ہو۔“ مور : آم کا پھول۔بُور۔شگوفہ۔کلی (رساله خالد جنوری 1955ء)