انوارالعلوم (جلد 24) — Page 445
انوار العلوم جلد 24 445 مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفار لڑکا یا کرتے ہیں تا ثبوت ضائع ہو جائیں اور مجرم دو سال کی تنخواہ اور لے لے۔غرض ریڈ ٹیپ ازم کی اتنی مصیبت ہے کہ باوجود کوشش کے احمدیوں سے بھی نہیں جاتی۔خدام میں بھی اس قسم کی غفلت اور ستی پائی جاتی ہے۔میرا ذاتی تجربہ ہے۔میں نے منور احمد کو دیکھا ہے اسے کوئی کام بتاؤ چاہے وہ چند منٹ کا ہو وہ اسے دو تین ماہ تک لٹکائے جاتا ہے بہر حال چونکہ آپ لوگوں نے اس کے حق میں رائے دی ہے اس لئے میں اسے ایک چانس اور دیتا ہوں اسے اپنی عادت کی اصلاح کرنی چاہئے۔چاہے رات کو بیٹھ کر کام کرنا پڑے۔کسی چیز کو زیادہ دیر تک لٹکانا نہیں چاہئے۔میری کئی راتیں ایسی گزری ہیں کہ میں نے رات کو عشاء کے بعد کام شروع کیا اور صبح کی اذان ہو گئی تم یہ کیوں نہیں کر سکتے۔اب بھی میرا یہ حال ہے کہ میری اس قدر عمر ہو گئی ہے چلنے پھرنے سے میں محروم ہوں، نماز کے لئے مسجد میں بھی نہیں جاسکتا لیکن چارپائی پر لیٹ کر بھی میں گھنٹوں کام کرتا ہوں پچھلے دنوں جب فسادات ہوئے میں ان دنوں کمزور بھی تھا اور بیمار بھی لیکن پھر بھی رات کے دو دو تین تین بجے تک روزانہ کام کرتا تھا۔6 ماہ کے قریب یہ کام رہا جو لوگ ان دنوں کام کر رہے تھے وہ جانتے ہیں کہ کوئی رات ہی ایسی آتی تھی جب میں چند گھنٹے سوتا تھا اکثر رات جاگتے جاگتے کٹ جاتی تھی۔نوجوانوں کے اندر تو کام کرنے کی اُمنگ ہونی چاہئے میاں قدرت اللہ صاحب والا غور انہیں چھوڑ دینا چاہئے۔پس میں آپ سب کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے کاموں میں چستی پیدا کر و۔تیسرے نمبر پر میر داؤد احمد صاحب کے ووٹ زیادہ ہیں۔ان کی عمر طاہر احمد سے زیادہ ہے اور تجربہ بھی اس سے زیادہ ہے اس لئے دوسرے نمبر پر نائب صدر میں انہیں بناتا ہوں لیکن چونکہ میر داؤد احمد صاحب تبلیغ کے سلسلہ میں بیرون پاکستان جا رہے ہیں اس لئے ان کے چلے جانے کے بعد باقی عرصہ کے لئے مولوی غلام باری صاحب سیف نائب صدر نمبر 3 ہوں گے۔میں نے بتایا ہے کہ ناصر احمد اب انصار اللہ میں چلے گئے ہیں۔ان کے متعلق میں