انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 433 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 433

انوار العلوم جلد 24 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ 433 مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفار نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّىٰ عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفات سے متصف ہونا ضروری ہے بجٹ کا ایک حصہ ہمیشہ خدمت خلق کے لئے ریزرو رکھو فرموده 7 نومبر 1954ء بمقام ربوہ) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ”سب سے پہلے تو میں خدام الاحمدیہ کے عہدیداروں سے ہی پوچھتا ہوں کہ وہ بتائیں کہ انہوں نے خدام کے کھڑے ہونے کی کونسی پوزیشن مقرر کی ہے کیونکہ میں نے پرسوں انہیں ہدایت کی تھی کہ یک جہتی پیدا کرنے کے لئے خدام کے کھڑا ہونے کی پوزیشن مقرر کریں اور فیصلہ کریں کہ آئندہ خدام جب بھی کسی موقع پر کھڑے ہوں تو ان کی پوزیشن ایک ہی ہو“۔اس پر صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب نے بتایا کہ شوریٰ نے اس بارہ میں کیا تجویز کی ہے۔چنانچہ حضور نے فرمایا:- ” مجھے بتایا گیا ہے کہ عہد دہراتے وقت خدام انشن (ATTENTION) کی پوزیشن میں کھڑے ہوں گے اور اس کے بعد ان کی پوزیشن سٹینڈ ایٹ ایز (STAND AT EASE) کی ہو گی لیکن ہاتھ بجائے پیچھے باندھنے کے سامنے اور ناف کے نیچے اس طرح باندھنے ہوں گے کہ دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ کے اوپر ہو اور ساتھ ہی یہ تجویز پاس کی گئی ہے کہ خدام ننگے سر نہ ہوں۔ننگے سر کھڑا ہونا اسلامی طریق نہیں۔یورپ میں احترام کے طور پر