انوارالعلوم (جلد 24) — Page 336
انوار العلوم جلد 24 336 سیر روحانی (7) جنوب پر بھی قابض ہو جائیں گے۔اور پھر عجیب بات یہ ہے کہ میں نے دیکھا کہ ایسا ہی ہو جاتا ہے۔اب بتاؤ کہ میں اسلام کو کس طرح جھوٹا کہوں؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد ایسی تھی کہ بعض غریب گاؤں کے لوگ جب میرے پاس آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے مسجد بنانی ہے تو میں کہتا ہوں کہ ایسی ہی بنالو۔وہ کہتے ہیں نہیں جی! کچھ تو اچھی ہو۔تو کسی گاؤں کے پانچ آدمی بھی اس مسجد کی طرح مسجد بنانے کو تیار نہیں ہوتے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تھی لیکن ان مسجدوں میں جو نماز پڑھنے والے ہوتے ہیں وہ اپنے ہمسائیوں سے ڈر رہے ہوتے ہیں مگر اُس کھجور کی ٹہنیوں کی چھت والی مسجد جس میں پانی ٹپکتا رہتا تھا نماز پڑھنے والے یوں بیٹھے ہوتے تھے کہ گویا انہوں نے دنیا کو فتح کرنا ہے اور وہ واقع میں دنیا کو فتح کر لیتے ہیں۔ایک ایک گوشہ اُن کے قدموں کے نیچے آتا ہے اور اُن کے گھوڑوں کی ٹاپوں کے نیچے بڑے بڑے بادشاہوں کی کھوپڑیاں تڑپتی جاتی ہیں۔اسلام کے ذریعہ دُنیا میں ایک غرض اِس نوبت خانہ میں اس اعلان کی دیر تھی کہ لَا اِلهَ إِلَّا اللهُ دنیا میں آب خدا کی بہت بڑا انقلاب رونما ہو گیا بادشاہت کے سوا ہم کسی کو نہیں چھوڑیں گے کہ ایک بہت بڑا انقلاب رونما ہو گیا۔خدا کی بادشاہت آسمان سے زمین پر آگئی اور ظلم اور جور کی دُنیا عدل اور انصاف سے بھر گئی۔اس سے چھ سو سال پہلے ایک اور شخص جو بر گزیدہ تھا، ایک اور شخص جس کو خدا کا بیٹا کہا جاتا ہے ، ایک اور شخص جس کی اطاعت کا آج دنیا کی اکثریت اقرار کر رہی ہے ، ایک اور شخص جس کی حکومت میں انگلستان کی حکومت، فرانس کی حکومت، سپین کی حکومت، جرمنی کی حکومت، پولینڈ کی حکومت، فلپائن کی حکومت، امریکہ کی ساری حکومتیں اور ریاستیں اُس کی خدائی کی اقراری ہیں اور اُس کے آگے سر جھکاتی ہیں۔وہ بھی کہتا ہے کہ :- ”اے خدا! جس طرح آسمان پر تیری بادشاہت ہے اُسی طرح زمین پر بھی ہو۔67