انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 288 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 288

انوار العلوم جلد 24 288 سیر روحانی (7) بنتی ہے۔ہٹلر نے لڑائی کی اور بڑی منتظم لڑائی لڑا مگر آخر وہ ہارا اسلئے کہ دنیا کی جو آزاد رائے تھی وہ ساری کی ساری امریکہ اور انگلستان کے ساتھ تھی۔روس اور جاپان لڑے، روس کتنی بڑی طاقت ہے مگر وہ ہارا اس لئے کہ دنیا کی ساری کی ساری آزاد رائے جاپان کی ہمدرد تھی اس ہمدردی کی وجہ سے جہاں بھی کسی کا بس چلتا تھاوہ جاپان کی تائید میں تھوڑا بہت کام کرتا تھا نتیجہ یہ ہوا کہ روس ہار گیا۔تو جب کوئی قوم ایسا طریق اختیار کرتی ہے کہ ہر مذہب و ملت کے لئے وہ انصاف کرنے کے لئے تیار ہوتی ہے تو خود دوسروں کے گھروں میں اُن کے جاسوس پیدا ہو جاتے ہیں اور ہر جگہ اُسے مدد ملنی شروع ہو جاتی ہے اور وہ جیتنے شروع ہو جاتے ہیں۔یروشلم کے عیسائیوں پر اسلامی جب یروشلم پر مسلمان گئے تو عیسائی لشکر حملہ آور ہوا اُس وقت مسلمانوں حکومت کا غیر معمولی اثر نے فیصلہ کیا کہ ہم مقابلہ کی طاقت نہیں رکھتے ہم پیچھے ہٹیں گے۔جب پیچھے ہٹنے لگے تو یروشلم کے لوگ بلکہ پادری بھی روتے ہوئے آتے تھے اور ساتھ ساتھ کہتے جاتے تھے کہ خدا تم کو ہمارے ملک میں پھر لائے کیونکہ ہم نے امن تمہارے ذریعہ سے ہی دیکھا ہے۔حالانکہ اُن کی اپنی عیسائی حکومت تھی اور قیصر کے متعلق سمجھا جاتا تھا کہ وہ گویا پوپ کا قائم مقام ہے اور بادشاہ ہونے کے علاوہ وہ مذہبی طور پر بھی لیڈر ہے مگر وہ اُس کی حکومت کو توڑنے والی حکومت کے لئے باہر نکلے تھے۔اگر مسلمان مذہبی معاملات میں دخل دیتے، اگر وہ اُن کے گر جوں میں دخل دیتے اور اگر وہ اُن پر سختیاں کرتے جو ہماری فقہ کی کتابوں میں لکھی ہیں تو ان کی عقل ماری ہوئی تھی کہ وہ روتے ہوئے نکلتے کہ تم ہمارے گھروں میں آؤ، ہمارے گرجے گراؤ اور ہمارے مذہب میں دخل دو وہ لازماً اُن کی مخالفت کرتے اور رومن ایمپائر کی مدد کرتے لیکن حالت یہ تھی کہ وہ روتے تھے۔پس جب مسلمان پیچھے ہٹ آئے تو وہ جانتے تھے کہ سے اسلامی لشکر کو تو نکال لائے ہیں لیکن یروشلم میں ہیں ہزار جاسوس چھوڑ آئے ہیں جو ہمیں رومیوں کی خبریں دیں گے اور اُن کے ذریعہ ہم پھر واپس آجائیں گے۔پرو