انوارالعلوم (جلد 24) — Page 229
انوار العلوم جلد 24 229 سیر روحانی (7) کئے گئے تھے اور یہ چیزیں جو تم دیکھ رہے ہو ان کی مثالیں بھی قرآن کریم میں موجود ہیں اوران سے بہت زیادہ اعلیٰ اور شاندار ہیں اور قیامت تک موجود رہیں گی تم ان کو دیکھ کر کیا غم کرتے ہو جبکہ ان سے زیادہ شاندار چیزیں تمہارے پاس موجود ہیں۔جس وقت تم چاہو قرآن اُٹھاؤ اُس میں سے تمہیں یہ ساری چیزیں نظر آجائیں گی۔غرض بجلی کی طرح یہ مضمون میرے نفس میں گو ندا اور میں نے وہاں سے حرکت کی اور نیچے کی طرف اترنا شروع کیا اور میں نے کہا۔"میں نے پالیا۔میں نے پالیا" جس طرح بُدھ کے متعلق مشہور ہے کہ وہ خدا کے متعلق غور کر رہا تھا کہ سالہا سال غور کرنے کے بعد یہ انکشاف اُس پر ہوا اور بے اختیار ہو کر اُس نے اپنی آنکھیں کھولیں اور کہا: میں نے پا لیا۔میں نے پالیا" اس طرح اُس وقت بے اختیار میری زبان پر بھی یہ الفاظ جاری ہو گئے کہ: "میں نے پالیا۔میں نے پالیا" میری بیٹی امۃ القیوم بیگم نے مجھ سے کہا۔" ابا جان! آپ نے کیا پا لیا؟" میں اُس وقت اس دنیا میں واپس آچکا تھا۔میں نے اُسے کہا۔بیٹی ! میں نے پا تو لیا ہے لیکن اب میں وہ تم کو نہیں بتا سکتا بلکہ ساری جماعت کو اکٹھا بتاؤں گا۔چنانچہ اس پر میں نے تقریر شروع کی جو ابھی تک جاری ہے اور جس کا ایک حصہ میں آج بیان کرنے والا ہوں۔نوبت خانوں کی پہلی غرض جو چیز میں میں نے وہاں دیکھی تھیں اور جنہوں نے میرے قلب پر خاص اثر کیا تھا اُن میں سے ایک چیز یہ تھی کہ میں نے وہاں نوبت خانے دیکھے۔یعنی ایسی عمارتیں دیکھیں جن میں وہ جگہیں بنی ہوئی تھیں جن میں بڑی بڑی نو بتیں رکھی جاتی تھیں اور وہ خاص خاص مواقع پر بجائی جاتی تھیں۔میں نے تحقیقات کی کہ یہ نوبت خانے کیوں بنوائے گئے تھے