انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 208 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 208

انوار العلوم جلد 24 208 کوشش کرے کہ مہینہ کی ایک تنخواہ کے برابر دے دے لیکن چونکہ پہلے بعض لوگ اس سے بھی زیادہ دیتے رہے ہیں میں نے کہا ہے کہ وہ فی الحال دس فیصدی کم کرنا شروع کر دیں۔جو لوگ ایسے ہیں وہ میرے خیال میں دس پندرہ فیصدی سے زیادہ نہیں ہوں گے وہ اس سال مثلاً دس فیصدی کم کر دیں لیکن دوسرے آدمی جو اپنا چندہ بڑھائیں گے تو اس سے یہ کمی انشاء اللہ پوری ہو جائے گی اور دو تین سال میں چندہ ADJUST ہو جائے گا۔(2) دوسرے باہر کے مبلغ بیرونی مشنوں کو خود اپنا بوجھ اُٹھانے کے قابل بنائیں۔(3) تیسرے مرکز، مرکزی خرچ کو بیرونی خرچ کے مقابل پر کم کرنے کی کوشش کرے اور ہر 19 سال کے بعد اس انیس سال میں حصہ لینے والوں کی فہرست شائع کی جائے جو ہر جماعت کے پاس جائے، ہر چندہ دینے والے کے پاس جائے اور جماعت کی ہر لائبریری میں رکھی جائے تاکہ آئندہ نسلوں کے لئے وہ نشان رہے کہ ہمارے دادا نے اتنے سال دین کی خدمت کے لئے اپنی آمد میں سے اتنا حصہ دیا تھا۔جیسے لوگ یہ یاد رکھتے ہیں کہ ہمارا پڑدادا فلاں جگہ لڑا، فلاں لڑائی میں گیا اسی طرح یہ جو دینی لڑائی ہے اس کا اُن کے پاس ریکا رڈ رہے گا۔کتابیں نکال نکال کے دوسروں کو دکھائیں گے کہ ہمارے باپ دادا نے یہ خدمتیں کی ہیں۔پھر اس طرح جو نئے آنے والے احمدی ہیں ان میں بھی جوش پیدا ہو گا کہ ہم بھی اس ریکارڈ میں اپنا نام لکھوائیں۔حومین کے متعلق ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چاہے کوئی ایک دو سال چندہ دے کر فوت ہو گیا ہو اگر وہ اپنی زندگی میں با قاعدہ چندہ دیتا رہا ہے تو اُس کے انیس سال مکمل سمجھے جائیں گے۔اور یہ جو میں نے کہا ہے کہ بعض لوگ اپنا چندہ دس فیصدی کم کر سکتے ہیں اس کمی کو پورا کرنے کے لئے دوسرے لوگ اپنا چندہ بڑھائیں اور اسے ایک مہینہ کی آمد تلک لے آئیں۔اسی طرح وہ لوگ جو اب تک تحریک جدید میں شامل نہیں ہوئے اُن کو شامل کرنے کی کوشش کریں۔ہمارے چندہ دینے والوں کی لسٹ صدر انجمن کے لحاظ سے کوئی 35 ہزار ہے لیکن تحریک جدید میں حصہ لینے والے صرف نو یا دس ہزار ہیں۔گویا ابھی