انوارالعلوم (جلد 24) — Page 171
انوار العلوم جلد 24 171 متفرق امور - وہی اُن کے پاس ہے میں نے کہا ٹھیک ہے۔کہنے لگے کیا آپ کو معلوم ہے کہ نہیں کہ اُن کے پاس ڈم ڈم کی فیکٹری ہے اتنی بڑی جو ہزاروں ہزار بندوق اُن کو ہر مہینے تیار کر کے دیتی ہے ہمارے پاس کوئی فیکٹری نہیں ؟ میں نے کہا ٹھیک ہے۔کہنے لگے کیا آپ کو یہ معلوم نہیں کہ اُن کے پاس اتنا گولہ بارود ہے جو ہمارا تھا وہ بھی انہوں نے رکھا ہوا ہے آٹھ کروڑ کا گولہ بارود ہم کو نہیں دیا اور اُن کے پاس تو تھا ہی زائد نسبت سے ؟ میں نے کہا ٹھیک۔کہنے لگے آپ کو پتہ ہے ان کے ہاں چھ سکوارڈن ہیں اور ہمارے ہاں دو سکوارڈن ہیں ہوائی جہازوں کے ؟ میں نے کہا یہ بھی ٹھیک ہے۔کہنے لگے اُن کی اتنی آمد ہے ہماری آمد اتنی ہے ؟ میں نے کہا یہ بھی ٹھیک ہے۔کہنے لگے جن کا لجوں میں وہ پڑھے ہیں انہی کالجوں میں ہم پڑھے ہیں۔ہم کسی اور کالج میں نہیں پڑھے ؟ میں نے کہا یہ بھی ٹھیک ہے۔کہنے لگے پھر یہ بتائیے فوج ہماری کم اُن کی زیادہ، گولہ بارود اُن کا زیادہ ہمارا کم، تو ہیں اُن کی زیادہ ہماری کم ، ہوائی جہاز اُن کے زیادہ ہمارے کم، ہم بھی انہی کالجوں کے پڑھے ہوئے ہیں جن کے وہ، ہمارے پاس کوئی خاص لیاقت نہیں، روپیہ اُن کے پاس زیادہ ہے ہمارے پاس کم، تو کس بناء پر آپ ہم کو کہتے ہیں کہ ہمیں کشمیر لینا چاہئے ؟ میں نے کہا آپ سے تو مجھے یہ امید نہیں تھی آپ تو اُن لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے کشمیر کے معاملہ میں بڑا اچھا کام کیا ہے۔مجھے پتہ ہے اس کے متعلق۔آپ نے بڑا اعلیٰ کام کیا ہے اور ہمارے جو والنٹیر وہاں کام کرتے تھے اور جو آپ کے ماتحت رہے ہیں وہ تو بڑی آپ کی تعریفی کیا کرتے تھے تو یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں؟ اتنے مایوس ہیں آپ؟ کہنے لگا ٹھیک ہے پر آپ سے پوچھتا ہوں نا کہ آپ نے کس معقولیت کی بناء پر یہ مشورہ ہمیں دیا تھا؟ حالات یہ ہیں تو کوئی معقولیت ہونی چاہئے نا کہ آپ نے کیوں حکم دیا؟ میں نے کہا دیکھو قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ گم مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً باذن الله۔آپ مسلمان ہیں اور قرآن کہتا ہے کئی چھوٹی جماعتیں ہوتی ہیں جو بڑی جماعتوں پر غالب آجایا کرتی ہیں۔تو جب خدا تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ کئی چھوٹی جماعتیں ہوتی ہیں جو بڑی جماعتوں پر غالب آتی ہیں تو اسی لئے کہا ہے نا کہ چھوٹے ہو کر ڈرا نہ کرو خدا کی