انوارالعلوم (جلد 24) — Page 390
انوار العلوم جلد 24 390 تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمدیہ کا بیان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر فضیلت نہیں دی؟ لَهُ خَسْفُ الْقَمَرِ الْمُنِيْرِ وَإِنَّ لِيْ خَسَا الْقَمَرَانِ الْمُشْرِقَانِ أَتُنْكِرُ یعنی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے صرف چاند کو گرہن لگا لیکن میرے لئے سورج اور چاند دونوں گہنا گئے۔الخ جواب: اس شعر میں صرف اُس حدیث کی طرف اشارہ کرنا مقصود ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مہدی کے وقت میں ماہ رمضان میں چاند اور سورج دونوں کو گرہن لگے گا۔سوال: کیا آپ نے کبھی عام مسلمانوں کو ابو جہل کہا اور اپنی جماعت کو اقلیت قرار دیا؟ جواب: یہ صحیح نہیں ہے کہ میں عام مسلمانوں کو ابو جہل کی پارٹی قرار دیتا ہوں لیکن یہ امر واقع ہے کہ ہماری جماعت تعداد کے لحاظ سے بہت تھوڑی ہے۔عدالت کا سوال: پاکستان میں کتنے احمدی کلیدی آسامیوں پر فائز ہیں؟ جواب: میرے نزدیک تو چوہدری ظفر اللہ خاں کے علاوہ کوئی احمدی ایسی آسامی پر فائز نہیں جسے کلیدی کہا جاسکے۔سوال: فضائیہ ، بحریہ ، بڑی فوج میں احمدی افسروں کی تعداد کیا ہے؟ جواب: بڑی فوج میں ڈیڑھ یا دو فیصدی ہوں گے ، ہوائی فوج میں کوئی پانچ فیصدی اور بحری فوج میں دس فیصدی۔سوال: کیا مسٹر لال شاہ بخاری احمد ی ہیں؟ جواب: جی نہیں۔سوال کیا جنرل حیاء الدین احمدی ہیں؟ جواب: وہ کبھی احمدی تھے لیکن میں وثوق سے نہیں کہہ سکتا کہ وہ اب بھی احمدی ہیں یا نہیں۔سوال: کیا مسٹر غلام احمد پر نسپل گورنمنٹ کالج راولپنڈی احمدی ہیں؟ جواب: جی نہیں۔سوال: کیا پاکستان میں موجودہ انڈو نیشین سفیر کے پیشر واحمدی تھے ؟