انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 128 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 128

انوار العلوم جلد 24 128 متفرق امور اس اصرار کی وجہ سے گو دو دن تو میں اڑا رہا۔میں نے کہا کہ کئی سال ہو گئے ہیں لیکن اُن کے بار بار کے اصرار کی وجہ سے مجھے اُن کی بات ماننی پڑی اور میں نے ارادہ چھوڑ دیا لیکن میں نے کہا بہت اچھا میں مردوں کی تقریر کا ایک حصہ عورتوں کے لئے وقف کر دوں گا سو جبکہ عورتوں کی قربانی کی وجہ سے میرا اگلا آج کچھ اچھا ہے اگر میں عورتوں میں تقریر کر کے آتا تو میرا گلا کچھ اور بیٹھا ہوا ہوتا۔بیٹھا ہوا تو اب بھی ہے لیکن شروع میں گلے کی جو کیفیت ہے یہ عورتوں کی قربانی کی وجہ سے ہے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ آپ لوگ اِس حق کو تسلیم کریں گے کہ شروع کے کچھ منٹ میں عورتوں کے متعلق وقف کر دوں۔جو باتیں مردوں میں کی جاتی ہیں وہ بھی بیشتر طور پر عورتوں سے ہی متعلق ہوتی ہیں کیونکہ اسلام کے احکام مردوں اور عورتوں کے لئے برابر ہیں اس لئے سوائے چند ایک باتوں کے جو کہ عورتوں میں کسی نیکی کی تحریک کرنے کے متعلق ہوں باقی جس قدر امور ہیں اُن میں مردوں کی تقریر سے عورتیں ویسا ہی فائدہ اٹھا سکتی ہیں جیسا کہ وہ اپنی مخصوص تقریر سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔جو باتیں عورتوں سے مخصوص ہیں اور خصوصاً اس سال مخصوص ہیں اُن میں سے سب سے پہلی بات تو میں اُن کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ان کی طرف سے ایک چندہ جرمنی میں مسجد بنانے کے لئے کیا گیا تھا۔جرمنی کی مسجد میں کچھ ایسی روکیں پیدا ہو گئیں کہ وہ نہ بن سکی اس لئے اُن کے روپیہ سے لنڈن میں مسجد بنادی گئی۔اب جو لنڈن میں مسجد ہے وہ در حقیقت عورتوں کے روپیہ سے بنی ہوئی ہے۔اس کے بعد میں نے دوسری تحریک کی کہ جرمن زبان کا ترجمہ قرآن عورتوں کے روپیہ سے چھپے۔تراجم کا ذکر میں بعد میں کروں گا لیکن میں اُن کو یہ خبر بتانی چاہتا ہوں جیسے تار بھی میں نے پڑھی ہے کہ جرمن زبان کا ترجمہ ریوائز ہو گیا ہے۔دو اعلیٰ درجہ کے جرمن پروفیسر اُس کو دیکھ چکے ہیں اور ہمارے مبلغ بھی دیکھ چکے ہیں اور اب وہ پریس میں جاچکا ہے اور شائد تین چار مہینہ تک خدا تعالیٰ چاہے یا اس سے بھی پہلے وہ چھپ کر تیار ہو جائے گا۔اس لئے عورتوں کا ترجمہ قرآن جو جرمن زبان کا ہے