انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 33 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 33

انوار العلوم جلد 24 33 مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی مسئلہ “ کا جواب دے اور اس کی قبر میں بھی آگ بھر دے اور اس پر عذاب کے لئے سانپ اور بچھو مسلّط فرما۔ دیوبندی علماء کا فتویٰ بریلویوں کے متعلق دیوبندیوں کا فتوی بریلویوں کے متعلق ذیل میں درج ہے:۔ مولوی احمد رضا خان صاحب بریلوی مع از ناب و اتباع کے کافر اور جو انہیں کافر نہ کہے اور ان کو کافر کہنے میں کسی وجہ سے بھی شک و شبہ کرے وہ بھی بلا شبہ قطعی کا فر ہے “۔ 66 بریلوی علماء کا فتویٰ دیو بندیوں کے متعلق بریلویوں کا فتوی دیوبندیوں ہے:۔ کے متعلق ذیل میں درج (1) مولوی احمد رضا خان صاحب اپنی کتاب ” حسام الحرمین “ میں لکھتے ہیں کہ :- هؤُلَاءِ الطَّوَائِفُ كُلُّهُمْ كُفَّارٌ مُرْتَدُّونَ خَارِجُونَ عَنِ الْإِسْلَامِ بِإِجْمَاعِ الْمُسْلِمِينَ۔ 7 یعنی یہ سب کے سب اسلام کے اجماعی فتویٰ کی رو سے کافر، مرتد اور اسلام سے خارج ہیں۔ (2) اسی طرح تین سو علماء نے دیو بندیوں کے متعلق یہ متفقہ فتویٰ دیا کہ :- ”وہابیہ دیوبند یہ اپنی عبارتوں میں تمام اولیاء انبیاء حتی کہ حضرت سید الاولین والآخرین صلی اللہ علیہ وسلم کی اور خاص ذات باری تعالیٰ جل شانہ کی اہانت و ہتک کی وجہ سے قطعا مر تد و کافر ہیں اور ان کا ارتداد و گفر سخت سخت سخت اشد درجہ تک پہنچ چکا ہے۔ ایسا کہ جوان مرتدوں اور کافروں کے ارتداد و گفر میں ذرا بھی شک کرے