انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 32 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 32

انوار العلوم جلد 24 32 مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی قطعی شده و کافر گشت۔یعنی شیعہ حضرت صدیق اکبر کی خلافت کے منکر ہیں اور فقہ کی کتب میں لکھا ہے کہ جو شخص حضرت صدیق کی خلافت کا انکار کرے اس نے اجماع کا انکار کیا اور کافر ہو گیا“۔11 (5) فتاوی عالمگیریہ میں لکھا ہے کہ " مَنْ أَنْكَرَامَامَةَ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ فَهُوَ كَافِرُ وَ كَذَالِكَ مَنْ اَنْكَرَ خِلَافَةَ عُمَرَ“ 62 یعنی جو لوگ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی امامت اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے منکر ہیں وہ سب کا فر ہیں۔شیعہ علماء کا فتویٰ سنیوں کے متعلق شیعہ صاحبان کا فتویٰ سنیوں کے (1) حضرت امام جعفر صادق فرماتے ہیں:۔متعلق ذیل میں درج ہے:۔مَنْ عَرَفَنَا كَانَ مُؤْمِناً وَ مَنْ أَنْكَرَنَا كَانَ كَافِراً وَ مَنْ لَّمْ 66 يَعْرِفْنَا وَ مَنْ لَّمْ يُنْكِرْ نَا كَانَ ضَالَّا 63 یعنی جس نے ہم ائمہ کو شناخت کر لیا وہ مؤمن ہے اور جس نے ہمارا انکار کیا وہ کافر ہے اور جو ہمیں نہ مانتا ہے اور نہ انکار کر تا ہے وہ ضال ہے۔(2) حدیقہ شہداء میں یہ فتویٰ درج ہے کہ :- ” سوائے فرقہ اثنا عشریہ امامیہ کے ناجی نیست کشته شود خواہ بموت بمیرد “۔یعنی سوائے شیعوں کے اور کوئی بھی ناجی نہیں خواہ وہ مارا جائے یا اپنی آپ موت مرے۔یعنی سنی شہید بھی کافر ہے “۔64 (3) حضرت امام جعفر صادق فرماتے ہیں کہ :- اگر کسی شیعہ کو سٹی کی نماز جنازہ میں شریک ہونا پڑے تو وہ یہ دعا کرے۔اللّهُمَّ اِمْلَأُ جَوْفَهُ نَاراً وَ قَبْرَهُ نَاراً وَ سَلَّطَ عَلَيْهِ الْحَيَّاتِ وَ الْعَقَارِب 15 یعنی اے خدا تو اس کے پیٹ میں آگ بھر 65