انوارالعلوم (جلد 24) — Page 31
انوار العلوم جلد 24 31 مولا نا راغب احسن ایم۔اے لکھتے ہیں:۔مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی م جماعت مودودیت دراصل اسلام کے نام پر ایک بالکل جدید تخلیق اور جدید مذہب کی تعمیر کر رہی ہے۔6 66 56 مولوی حامد علی خان صاحب مفسر مدرسہ عالیہ رامپور لکھتے ہیں کہ :- وہ ایک بالکل نیا بدعتی فرقہ ہے اس کا اندازِ تبلیغ غلط اور وو گمراہ کن ہے اور تفریق بین المسلمین کا باعث ہے“۔57 پھر جماعت اسلامی پر ہی بس نہیں آپس میں بھی یہ علماء ایک دوسرے کو ایسا ہی سمجھتے ہیں۔چنانچہ سنی علماء کا فتویٰ شیعوں کے متعلق ذیل میں درج ہے:۔عنی علماء کا فتویٰ شیعوں کے متعلق (1): "شیعہ اثنا عشریہ قطعاً خارج از اسلام ہیں شیعوں کے ساتھ مناکحت قطعاً ناجائز اور ان کا ذبیحہ حرام ، ان کا چندہ مسجد میں لینا ناروا ہے۔ان کا جنازہ پڑھنا یا ان کو اپنے جنازہ میں شریک کرنا جائز نہیں ہے “۔58 (نوٹ: اس پر علماء دیو بند کے علاوہ دیگر علماء کے اسماء گرامی بھی درج ہیں) (2) : "روافض صرف مرتد اور کافر اور خارج از اسلام ہی نہیں بلکہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن بھی“۔59 (3): مولوی احمد رضا خان صاحب بریلوی لکھتے ہیں :- ان رافضیوں، تیرائیوں کے باب میں حکم یقینی قطعی اجماعی یہ ہے کہ وہ علی العموم کفار مرتدین ہیں “۔60 (4) حضرت شاہ عبد العزیز صاحب دہلوی فتاوی عزیزی میں تحریر فرماتے ہیں کہ :- فرقہ امامیہ منکر خلافت حضرت صدیق اند و در کتب فقه مسطور است کہ ہر کہ انکار خلافت حضرت صدیق اکبر کند منکر اجماع