انوارالعلوم (جلد 24) — Page 27
انوار العلوم جلد 24 27 مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی گویا ہم نے بیس کروڑ مسلمان کلمہ گو کو کافر ٹھہرایا۔حالانکہ ہماری طرف سے تکفیر میں کوئی سبقت نہیں ہوئی۔خود ہی ان کے علماء نے ہم پر کفر کے فتوے لکھے اور تمام پنجاب اور ہندوستان میں شور ڈالا کہ یہ لوگ کافر ہیں اور نادان لوگ ان کے فتوؤں سے ایسے ہم سے متنفر ہو گئے کہ ہم سے سیدھے منہ سے کوئی نرم بات کرنا بھی ان کے نزدیک ایک گناہ ہو گیا۔کیا کوئی مولوی یا کوئی اور مخالف یا کوئی سجادہ نشین یہ ثبوت دے سکتا ہے کہ پہلے ہم نے لوگوں کو کافر ٹھہرایا تھا“۔40 اسی طرح فرماتے ہیں:۔”اس معاملہ میں ہمیشہ سے سبقت میرے مخالفوں کی طرف سے ہے کہ اُنہوں نے مجھ کو کافر کہا۔میرے لئے فتویٰ تیار کیا میں نے سبقت کر کے ان کے لئے کوئی فتویٰ تیار نہیں کیا “۔41 بانی سلسلہ کے متعلق علماء کا فتوی گفر مولانا یہ بھول گئے ہیں کہ بارہ سال تک بانی سلسلہ احمدیہ مسلمانوں کی منت سماجت کرتے رہے کہ یہ تعدی نہ کرو اور مجھے غیر مسلم نہ کہو اور بارہ سال تک ان کی مسجدوں میں احمدی نمازیں پڑھتے رہے بلکہ بانی سلسلہ احمدیہ نے بھی بعض دفعہ ان کی مسجدوں میں جاکر نماز پڑھی لیکن علماء اسلام کا دل نہ پھیجنا تھانہ پیجا۔وہ برابر آپ کے متعلق یہی لکھتے چلے گئے کہ :- ”مرزا (کادیانی) کافر ہے ، چھپا مرتد ہے، گمراہ ہے، گمراہ کنندہ ہے، ملحد ہے، دجال ہے، وسوسہ ڈالنے والا، ڈال کر پیچھے ہٹ جانے والا۔لَا شَكٍّ أَنَّ مِرْزًا كَافِرٌ مُرْتَةٌ زِنْدِيْقٌ ضَالٌ مُضِلُّ مُلْحِدٌ دَجَّالٌ وَسْوَاسٌ خَنَّاسٌ“ 42 ”مرزا قادیانی اہل اسلام سے خارج ہے اور سخت ملحد اور ایک دجال دجالون مخبر عنہا سے ہے اور پیر واس کے گمراہ ہیں“۔43