انوارالعلوم (جلد 24) — Page 584
انوار العلوم جلد 24 584 سال 1954ء کے اہم واقعات اگر چار سو من نکل آئے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ چالیس گنے تمہاری آمدن بڑھ جاتی ہے۔اور چالیس گنے کے معنے یہ ہوئے کہ اگر تم دو لاکھ آدمی ہو تو اسی لاکھ ہو گئے۔اسی لاکھ سے تمہاری پوزیشن کتنی بڑھ جاتی ہے۔پھر اگر تمہارا ایک ایک آدمی بڑھے تو فوراً چالیس گنے بڑھ جاتا ہے اور سال میں اگر دو ہزار احمدی ہوتا ہے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ استی ہزار آدمی بڑھ گیا۔غرض اپنی محنت اور اپنی کوشش اور اپنی عقلمندی سے اور اپنی دیانت داری سے (کیونکہ دیانتداری کے اندر یہ ساری چیزیں شامل ہیں) تم کہیں سے کہیں پہنچ سکتے ہو۔لیکن اگر تم دیانتداری نہ کرو تو پھر وہ مقابلہ جو تمہارے سامنے ہے وہ لمبا وقت لے گا۔آخر تمہارا غلبہ ہو گا تو سہی لیکن تم نے نہ دیکھا اور تمہاری اولا د نے نہ دیکھا تو فائدہ کیا ہے۔وہ ہے تو لطیفہ ہی کئی دفعہ میں بیان کر چکا ہوں لیکن حقیقت یہی ہے کہ چاہے کسی کی اولاد بھی ہو اگر اس نے وہ چیز دیکھ لی اور ہم نے نہیں دیکھی تو کیا فائدہ۔اگر موسیٰ کے باپ کے سامنے یہ رکھا جاتا کہ تمہارا بیٹا خدا کو دیکھے گا تو چاہے بیٹے کا خدا کو دیکھنا بڑی بھاری قیمتی چیز ہے مگر یہ تو اس کے دل کو ضرور ٹھیس لگتی کہ میں نے نہیں دیکھا بیٹے نے دیکھ لیا مجھے بھی دیکھنا چاہئے تھا۔کہتے ہیں کوئی بامذاق عالم تھا۔اُس کو کسی نے تحفہ بھیجا۔روزوں کے دن تھے اُس نے شربت اور مٹھائیاں اور حلوے وغیرہ بنا کے دو طشت نوکروں کے سروں پر رکھے اور افطاری کے لئے بھیج دیئے۔کوئی ہمسایہ آیا اور کہنے لگا شیخ صاحب! شیخ صاحب! آپ کو خوشخبری سناؤں؟ دو آدمی میں نے رستہ میں دیکھے ہیں ان کے سر پر بڑے بڑے طباق رکھے ہوئے ہیں اور ان میں قسم قسم کے شربت اور حلوے اور مٹھائیاں اور کباب و غیرہ ہیں۔وہ کہنے لگا مجھے کیا؟ اُس نے کہا آپ کو کیا ہے ، وہ آپ ہی کے گھر کی طرف آرہے تھے۔وہ کہنے لگا تمہیں کیا ؟ تو حقیقت یہ ہے کہ کامیابی تو تمہیں ضرور ملنی ہے یہ خدا نے کہا ہے لیکن پھر وہی بات ہو جائے گی کہ تم کہو گے مجھے کیا۔تمہارے بیٹوں کو بھی اگر ملا تو تم کو تو نہیں ملا، اگر تمہارے پوتوں کو ملا تو تمہارے بیٹوں کو اور تم کو تو نہیں ملاء اگر تمہارے