انوارالعلوم (جلد 24) — Page 520
انوار العلوم جلد 24 520 سال 1954ء کے اہم واقعات فرصت ان باتوں کی۔سپر نٹنڈنٹ پولیس کو تم وہی رسالہ جا کے دے دو تو وہ منہ سے تو کہہ دے گا کہ بہت اچھا، شکریہ ، بڑی مہربانی کہ آپ یہ رسالہ لائے ہیں اور جاکے گھر میں پھینک دے گا بلکہ شاید اس کے گھر کی باور چن یا باورچی اس سے چولہا ہی جلائے۔اسی طرح اوپر کمشنر کے پاس لے جاؤ تو وہ کبھی نہیں پڑھے گا۔چیف سیکر ٹری کے پاس لے جاؤ تو وہ کبھی نہیں پڑھے گا لیکن یہ پولیس والے جو کچھ تمہاری تبلیغ کی باتیں لکھیں گے انہیں یہ سارے پڑھیں گے۔وہ ایک ایک لفظ پڑھتے جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ شاید آگے وہ لفظ آئے گا جو ہمارے کام کا ہے۔پھر اور آگے پڑھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ آگے آئے گا اتنے میں تمہاری ساری بات سنی جاتی ہے۔تو یہ تو ایک اعلیٰ درجہ کا موقع خدا تمہارے لئے نکالتا ہے۔تمہیں تو اگر ڈرانا جائز ہو تا تو تم کو چاہئے تھا کہ انہیں جا کے ڈراتے کہ اب کے خبر نہیں کیا کیا خطرناک تقریر ہو رہی ہے۔بہت سا عملہ بھیجا جائے جو ایک ایک لفظ نوٹ کرے کیونکہ بڑی بھاری باتیں ہونیوالی ہیں۔بہر حال جتنا تمہارا ریکارڈ اوپر بھیجیں گے اتنا ہی تمہارے لئے مفید ہو گا اور اتنی ہی تمہاری تبلیغ ہے۔کیونکہ ایک ایک جگہ پر ہیں ہیں، پچاس پچاس افسر اس کو پڑھ لیتا ہے اور تمہاری تبلیغ ہو جاتی ہے۔یہ چیزیں ہمیشہ ہوتی ہیں لیکن ہر دفعہ ہی میرے پاس شکایت آجاتی ہے کہ کرسیوں کا انتظام نہیں تھا یا میزوں کا انتظام نہیں تھا یا بعض اور اس قسم کی تکلیفیں تھیں جن سے ان کے کام میں مشکلات پیش آتی ہیں۔بعض دفعہ وہ ہمارا فرض نہیں بھی ہو تا لیکن میں تو یہ بتاتا ہوں کہ فرض کا سوال نہیں تم کو تو خوشی ہونی چاہئے کہ خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے تبلیغ کا ایک رستہ کھولا ہے۔پھر بہر حال جو لوگ آتے ہیں وہ تو سنتے ہی ہیں۔مثلاً مجھے اطلاع دی گئی تھی کہ اس دفعہ پولیس کی قریباً چالیس پچاس کی نفری آئی ہے اب یہ کتنی اچھی بات ہے کہ تمہارے لئے چالیس پچاس آدمی آ گیا جو سننے پر مجبور ہے کیونکہ اس کی ڈیوٹی اسے مجبور کرتی ہے کہ وہ سُنے۔اگر تمہاری باتیں سچی اور اچھی ہیں تو ان میں سے ہی ایسے لوگ پید اہو جائیں گے جن کے دلوں پر وہ باتیں اثر کریں گی اور وہ صداقت کو قبول کر لیں گے۔اس کے بعد اور کسی دوسرے مضمون کے شروع کرنے سے پہلے میں