انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 494 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 494

انوار العلوم جلد 24 494 تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب ہم میں آجائے وہ ہمارے لباس کا حصہ ہے۔ اس کے پہننے میں کوئی حرج نہیں۔ لیکن تم اپنا کیریکٹر وہ بناؤ جو اسلامی ہو یعنی جس میں قومیت کا احترام ہو۔ اسلام نماز کی سہولت چاہتا ہے اور جس لباس میں یہ خوبی ہو وہی اسلامی لباس ہے۔ پس اس کالج میں رہتے ہوئے ہمیشہ اپنے ماٹو کو سامنے رکھو اس سے تمہاری عزت بڑھے گی اور لوگ تمہاری نقل کریں گے تم ان کی نقل نہیں کروگے۔ آخر میں میں دعا کر دیتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اس کالج کو اس مقصد کے پورا کرنے والا بنائے جس کے لئے اسے قائم کیا گیا ہے اور اس کے طالب علم رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے شاگرد ہوں جو لوگوں کو آپ کا صحیح چہرہ دکھانے میں کامیاب ہوں۔ ہماری کوتاہیوں اور بد عملیوں کی وجہ سے آج رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گالیاں پڑ رہی ہیں۔ خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ لوگوں کے قلوب کی اصلاح فرمائے اور انہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے غلاموں میں شامل فرمائے۔“ 1: الزخرف : 62 ( روزنامه الفضل ربوہ مورخہ یکم، 2، 7،6،3 دسمبر 1955ء) 2: بخاری کتاب المغازى باب غَزْوَة مُؤتَةَ (الخ) 3: الصف : 3 4: الانعام : 12 5: البقرة : 45 6: وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّبِعُوا مَا اَنْزَلَ اللهُ قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا الفَيْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا أَوَ لَوْ كَانَ آبَاؤُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ شَيْئًا ( البقرة : 171) 7: مشكوة باب مناقب الصحابة الْفَضْلُ الثالث