انوارالعلوم (جلد 24) — Page 399
انوار العلوم جلد 24 399 تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب تحریر کردہ 28 جنوری1954ء) أَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنَصَلَىٰ عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ سوالات: (1) وہ حالات جن کی وجہ سے مارشل لاء نافذ کرنا پڑا۔(2) صوبہ جاتی گورنمنٹ نے جو ذرائع فسادات کے نہ ہونے دینے کے لئے اختیار کئے آیا وہ کافی تھے یا نہیں؟ (3)صوبہ جاتی حکومت نے (جب یہ فساد ظاہر ہو گئے تو) ان کے دبانے کے لئے جو تجاویز اختیار کیں آیا وہ کافی تھیں یا نہیں تھیں ؟ جوابات: وہ وہ مارشل لاء کے جاری کرنے کی ضرورت جن امور کی وجہ سے پیش آئی و واقعات تھے جو فروری کے آخر ہفتہ اور مارچ کے ابتدائی ہفتہ میں لاہور میں ظاہر ہوئے اور جنہیں صوبہ جاتی حکومت مؤثر طور پر دبانہ سکی۔اگر یہ واقعات ظاہر نہ ہوتے یا اگر صوبہ جاتی حکومت ان کو دبانے میں کامیاب ہو جاتی تو مارشل لاء کے جاری کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔اس سوال کا جواب دینے میں کچھ نہ کچھ ذکر حکومت کا بھی آجاتا ہے