انوارالعلوم (جلد 24) — Page 364
انوار العلوم جلد 24 364 تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمدیہ کا بیان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے نبیوں کی زینت ہیں جس طرح انگوٹھی انسان کے لئے زینت ہوتی ہے۔اگر اسے کسرہ سے پڑھا جائے تو لغت کہتی ہے کہ اس صورت میں بھی اس کا یہی مفہوم ہو گا مگر اس سے وہ شخص بھی مراد ہو گا جو کسی چیز کو اختتام تک پہنچا دے۔اس مفہوم کے مطابق اس کا یہ مطلب ہو گا کہ خاتم النبیین آخری نبی ہیں مگر اِس صورت میں لفظ النبیین سے مراد وہ نبی ہوں گے جن کے ساتھ شریعت نازل ہو یعنی تشریعی نبی۔سوال: مرزا غلام احمد صاحب کن معنوں میں نبی تھے ؟ جواب: میں اس سوال کا جواب پہلے دے چکا ہوں کہ وہ اِس لئے نبی تھے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی وحی میں ان کا نام نبی رکھا ہے۔سوال: کیا مرزا غلام احمد صاحب کے روحانی درجہ کا کوئی اور شخص آئندہ آسکتا ہے؟ جواب: اس کا امکان ہے لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آیا اللہ تعالیٰ آئندہ ایسے اشخاص مبعوث کرے گا یا نہیں۔سوال: کیا عورت نبی ہو سکتی ہے؟ جواب: احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ عورت نبی نہیں ہو سکتی۔سوال: کیا آپ کی جماعت میں کسی عورت نے اس منصب پر ہونے کا دعویٰ کیا ؟ جواب: میرے علم کے مطابق نہیں۔سوال: کیا جہنم ابدی ہے؟ جواب: نہیں۔سوال: کیا جہنم کوئی جانور ہے یا متحرک شے یا کوئی مقررہ مقام ؟ جواب: جہنم صرف ایک روح سے تعلق رکھنے والی کیفیت ہے۔سوال: امام غزالی نے جہنم کو ایک جانور سے تشبیہ دی ہے۔کیا یہ درست ہے ؟ جواب: ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ لفظ مجازاً استعمال کیا گیا ہے۔سوال: اسلام کے بعض نکتہ چین کہتے ہیں کہ اسلام جیسا کہ ایک معمولی عالم دین است