انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 363 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 363

انوار العلوم جلد 24 363 تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمدیہ کا بیان میں اُسے اِس خلاف ورزی سے روکوں ؟ مذہبی فرض کا مطلب یہ ہے کہ اگر میں اُسے ایسا کرنے سے نہ روکوں تو میں خود بھی گنہگار ہوں گا؟ جواب: آپ کا فرض صرف اس شخص کو نصیحت کرنا ہے۔سوال: اگر میں صاحب امر ہوں تو کیا پھر بھی یہی صورت ہو گی ؟ جواب: پھر بھی آپ کا یہ مذہبی فرض نہیں کہ آپ اُس شخص کو ایسا کرنے سے جبراً رو کیں۔سوال: اگر میں صاحب امر ہوں تو کیا میرا یہ فرض ہو گا کہ میں ایساد نیاوی قانون بناؤں جو اس قسم کی خلاف ورزیوں کو قابل سزا قرار دے؟ جواب: جی نہیں، ایسا کرنا آپ کا مذہبی فرض نہیں ہو گا لیکن ایسا قانون بنانے کا آپ کو اختیار حاصل ہو گا۔سوال: کیا ایک سچے نبی کا انکار کفر نہیں؟ جواب: ہاں یہ کفر ہے لیکن کفر دو قسم کا ہوتا ہے ایک وہ جس سے کوئی شخص ملت سے خارج ہو جاتا ہے۔دوسرا وہ جس سے وہ ملت سے خارج نہیں ہو تا۔کلمہ طیبہ کا انکار پہلی قسم کا کفر ہے۔دوسری قسم کا کفر اس سے کم درجے کی بد عقید گیوں سے پیدا ہوتا ہے۔سوال: کیا ایسا شخص جو ایسے نبی کو نہیں مانتا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آیا ہو اگلے جہان میں سزا کا مستوجب ہو گا؟ جواب: ہم ایسے شخص کو گنہ گار تو سمجھتے ہیں مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کو سزا دے گا یا نہیں اس کا فیصلہ کر ناخد ا کا کام ہے۔سوال: کیا آپ خاتم النبیین میں خاتم کو "ت" کی فتح سے پڑھتے ہیں یا کسرہ سے؟ جواب: دونوں درست ہیں۔سوال: اس اصطلاح کے صحیح معنے کیا ہیں؟ جواب: اگر اسے "ت" کی زبر سے پڑھا جائے تو اس کا یہ مطلب ہو گا کہ ہمارے