انوارالعلوم (جلد 24) — Page 355
انوار العلوم جلد 24 سوال: اور محدث کون ہوتا ہے؟ 355 تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمدیہ کا بیان جواب: وہ جس سے اللہ کلام کرتا ہے۔سوال: اور مجدد کس کو کہتے ہیں؟ جواب: وہ جو اصلاح اور تجدید کرتا ہے۔محدث ہی کا دوسرا نام مجدد ہے۔سوال کیاولی، محدث یا مجد د کو وحی ہو سکتی ہے؟ جواب: جی ہاں۔سوال: اُن پر وحی کس طرح نازل ہوتی ہے؟ جواب: وحی کے معنے اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جو وحی پانے والے پر مختلف طریق سے نازل ہو سکتا ہے۔وحی کے نازل ہونے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ جس پر وحی نازل ہوتی ہے اس کے سامنے ایک فرشتہ ظاہر ہوتا ہے۔دوسرا طریق یہ ہے کہ جس شخص پر وحی نازل ہوتی ہے وہ بعض الفاظ سنتا ہے لیکن کلام کرنے والے کو نہیں دیکھتا۔وحی کا تیسر ا طریق مِنْ وَرَاءِ حِجَاب ہے ( پردے کے پیچھے سے) یعنی رؤیا کے ذریعہ سے۔سوال: کیا فرشتوں کے سردار حضرت جبریل کسی ولی، محدث یا مجد د پر وحی لا سکتے ہیں ؟ جواب: جی ہاں۔بلکہ متذکرہ بالا اشخاص کے علاوہ دیگر افراد پر بھی۔سوال: ایک ولی، محدث یا مجدد پر نازل ہونے والی وحی کا کیا موضوع ہو سکتا ہے؟ جواب: جس پر وحی نازل ہوتی ہو اس کے لئے اللہ تعالیٰ کی محبت کا اظہار یا آئندہ آنے والے واقعات کی خبر یا کسی پہلی نازل شدہ کتاب کے متن کی وضاحت۔سوال: کیا ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر صرف جبریل کے ذریعہ ہی وحی نازل ہوتی تھی؟ جواب: یہ درست نہیں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ہر وحی حضرت جبریل ہی لاتے تھے۔ہاں یہ درست ہے کہ وحی خواہ ایک نبی یاولی یا محدث یا مجدد پر نازل ہو وہ حضرت جبریل کی نگرانی میں نازل ہوتی ہے۔