انوارالعلوم (جلد 24) — Page 353
انوار العلوم جلد 24 353 تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمدیہ کا بیان بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّىٰ عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمدیہ کا بیان بیان فرمودہ 13 تا 15 جنوری 1954ء) ذیل میں حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب امام جماعت احمدیہ کا وہ بیان درج کیا جاتا ہے جو تحقیقاتی عدالت میں بتاریخ 15،14،13 جنوری 1954ء بصورت شہادت قلم بند ہوا۔اصل بیان املا کر دہ عدالت عالیہ انگریزی میں ہے اور ذیل میں اس کا اُردو ترجمہ درج کیا جاتا ہے۔بجواب سوالات عدالت بتاریخ 13 جنوری 1954ء سوال: کیا وہ تحریری بیان جو 22 جولائی 1953ء کو صدرانجمن احمدیہ کی طرف سے اِس عدالت میں پیش کیا گیا اور جس کی تصدیق مرزا عزیز احمد نے کی اور جس پر مسٹر بشیر احمد ، مسٹر اسد اللہ خاں اور مسٹر غلام مرتضیٰ کے دستخط ہیں وہ صحیح طور پر آپ کی جماعت کے خیالات کی ترجمانی کرتا ہے؟ جواب: جی ہاں۔ایسی امکانی غلطی کو نظر انداز کرتے ہوئے جو سہوارہ گئی ہو۔سوال: تحقیقاتی عدالت نے آپ کی انجمن سے کچھ سوالات پوچھے تھے جن کا جواب اگز بٹ نمبر 322 کی صورت میں موجود ہے۔کیا یہ جواب بھی صحیح طور پر آپ کی جماعت کے نظریات کی ترجمانی کرتا ہے؟ جواب: جی ہاں۔یہ جواب مجھے دکھایا گیا تھا اور یہ میری جماعت کے نظریات کی صحیح طور پر ترجمانی کرتا ہے لیکن اس دستاویز کے بارہ میں بھی کسی امکانی سہو نظر کے