انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 291 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 291

انوار العلوم جلد 24 291 سیر روحانی (7) آزاد کرنے آئے ہیں اور کیا کیا؟ کیا یہ کہ شام اور لبنان فرانس کو دیدیا عراق پر انگریزوں نے قبضہ کر لیا، اسی طرح اُردن بھی لے لیا، فلسطین پر بھی آپ قبضہ کر لیا اور اس طرح ملک کو بانٹ لیا۔لیکن لڑائی ہوئی تو کہا۔اُٹھو! اُٹھو! !شاباش!ہم تمہاری آزادی کے لئے آئے ہیں۔یا جرمنی نے ہالینڈ اور بیجیئم میں اپنی فوج داخل کر دی بغیر اس کے کہ وہ لڑائی میں شامل ہوتے اور اعلان کر دیا کہ چونکہ ہالینڈ اور بیجیم کی آزادی انگریزوں اور فرانسیسیوں کی وجہ سے خطرہ میں ہے اور وہ ان ملکوں پر قبضہ کر لیں گے اس لئے ہم انہیں بچانے کے لئے آرہے ہیں۔اسی طرح ڈنمارک پر قبضہ کر لیا اور کہا کہ ہم ڈنمارک کو بچانے کے لئے آئے ہیں۔اب پیچھے ہندوستان نے حیدر آباد پر حملہ کر دیا اور کہہ دیا کہ یہ پولیس ایکشن ہے ان لوگوں میں امن قائم کرنے کے لئے ہماری فوجیں داخل ہوئی ہیں۔یا روس نے لیتھونیا اور استھو نیا اور لٹویا پر حملہ کر دیا اور کہا ہم ان تینوں ملکوں کو آزاد کروانے کے لئے آئے ہیں۔اس آزادی کے بعد یہ تینوں ممالک ضلع بن کر رہ گئے اور روس کے اندر شامل ہیں۔صرف فرق یہ ہوتا تھا کہ فساد کا دھارا بدل جاتا تھا یعنی پہلے فساد اس طرف ہو تا تھا پھر اس کا رُخ اس طرف ہو جاتا تھا لیکن اسلامی نوبت خانہ میں جو وعدہ کیا گیا ہے وہاں یہ فرماتا ہے کہ ہم نے ان کو فتح ہی اس شرط سے دینی ہے کہ الَّذِینَ اِنْ مكتهُمْ فِي الْأَرْضِ أَقَامُوا الصَّلوةَ وَأتُوا الزَّكَوةَ وَ اَمَرُوا بِالْمَعْرُوفِ وَنَهَوا عَنِ الْمُنْكَرِ وَ لِلَّهِ عَاقِبَةُ الْأُمورِ یہ نہیں ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہم ایسا کریں گے بلکہ فرماتا ہے جب ہم ان کو حکومت بخشیں گے تو:۔(1) وہ عبادت الہی کریں گے اور عبادت الہی کی آزادی دیں گے۔(2) جب ہم ان کو حکومت دیں گے تو وہ غرباء کی مدد کریں گے اور گرے ہوؤں کو اُٹھائیں گے۔(3) جب ہم ان کو حکومت دیں گے تو وہ اپنے آپ کو اور دوسروں کو حُسنِ سلوک اور اخلاق اور انصاف کی نصیحت کریں گے۔(4) یہ کہ وہ اپنے آپ کو اور دوسروں کو تمام نا پسندیدہ امور سے خواہ دنیوی ہوں یا دینی،