انوارالعلوم (جلد 24) — Page 269
انوار العلوم جلد 24 269 سیر روحانی (7) بھائی ہوں، میرا بھی کوئی اعزاز ہونا چاہئے میں مسلمان ہوا ہوں۔آپ نے فرمایا۔اچھا جاؤ اور مکہ میں اعلان کر دو کہ جو شخص ابو سفیان کے گھر میں گھسے گا اُسے پناہ دی جائے گی۔کہنے لگا یا رسول اللہ !میراگھر ہے کتنا اور اُس میں کتنے آدمی آسکتے ہیں۔اتنا بڑا شہر ہے اس کا میرے گھر میں کہاں ٹھکانہ ہو سکتا ہے۔آپ نے فرمایا۔اچھا جو شخص خانہ کعبہ میں چلا جائے گا اُسے امان دی جائے گی۔ابو سفیان نے کہا یا رسول اللہ ! پھر بھی لوگ بچ رہیں گے آپ نے فرمایا۔اچھا جو ہتھیار پھینک دے گا اُسے بھی کچھ نہیں کہا جائے گا۔کہنے لگا يَارَسُوْلَ اللهِ ! پھر بھی لوگ رہ جائیں گے۔آپ نے فرمایا۔اچھا جو اپنے گھر کے دروازے بند کر لے گا۔اُسے بھی پناہ دی جائے گی۔اُس نے کہا۔يَارَسُوْلَ اللهِ ! گلیوں والے تو ہیں وہ تو بیچارے مارے جائیں گے۔آپ نے فرمایا۔بہت اچھالا ؤ ایک جھنڈ ابلال کا تیار کرو۔ابی رویحہ ایک صحابی تھے۔آپ نے جب مدینہ میں مہاجرین اور انصار کو آپس میں بھائی بھائی بنایا تھا تو ابی رویحہ کو بلال کا بھائی بنایا تھا۔شاید اس وقت بلال تھے نہیں یا کوئی اور مصلحت تھی بہر حال آپ نے بلال کا جھنڈا بنایا اور ابی رویحہ کو دیا اور فرمایا۔یہ بلال کا جھنڈا ہے یہ اسے لیکر چوک میں کھڑا ہو جائے اور اعلان کر دے کہ جو شخص بلال کے جھنڈے کے نیچے کھڑا ہو گا اُس کو نجات دی جائے گی۔ابو سفیان کہنے لگا۔بس اب کافی ہو گیا اب مکہ بچ جائے گا۔کہنے لگا اب مجھے اجازت دیجیے کہ میں جاؤں۔آپ نے فرمایا جا۔25 ابوسفیان کا مکہ میں اعلان اب تو سردار خود ہی ہتھیار پھینک چکا تھا۔خبر پہنچنے یا نہ پہنچنے کا سوال ہی نہیں تھا۔گھبرایا ہوا مکہ میں داخل ہوا اور یہ کہتا جاتا تھا لو گو! اپنے اپنے گھروں کے دروازے بند کرلو۔لوگو! اپنے اپنے ہتھیار پھینک دو۔لوگو! خانہ کعبہ میں چلے جاؤ۔بلال کا جھنڈا کھڑا ہوا ہے اُس کے نیچے کھڑے ہو جانا۔اتنے میں لوگوں نے دروازے بند کرنے شروع کر دیئے اور بعض نے خانہ کعبہ میں گھسنا شروع کیا۔لوگوں نے ہتھیار باہر لالا کر پھینکنے شروع کئے۔اتنے میں اسلامی لشکر شہر میں داخل ہوا اور لوگ بلال کے جھنڈے کے نیچے جمع ہو گئے۔26 ر