انوارالعلوم (جلد 24) — Page 203
انوار العلوم جلد 24 203 محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کر دیں گے حالانکہ کہنا یہ چاہئے کہ اسلام روٹی کپڑے کا انتظام کرتا ہے پھر آپ ہی آپ لوگ فیصلہ کر لیں گے کہ کمیونزم سے اس کا کتنا جوڑ ہے اور کتنا نہیں لیکن دماغ پر چونکہ عیسائیت کے خیالات غالب ہیں اس لئے نقل کرنی جانتے ہیں۔وہ سمجھتے ہیں اگر ہم کہیں گے کہ اسلام کمیونزم ہے تو پھر بہت سے لوگ کہیں گے واہ واہ بڑی اچھی بات ہے۔حالانکہ وہ خوب جانتے ہیں کہ اسلام کمیونزم نہیں لیکن ہم کو بے وقوف بنانے کے لئے کمیونسٹ بھی کہتے ہیں۔ہاہا ٹھیک ہے ٹھیک ہے اسلام کمیونزم ہے۔اور جب کوئی کہہ دیتا ہے کہ اسلام ڈیمو کریسی ہے تو خوب جانتے ہیں کہ اسلام وہ ڈیمو کریسی نہیں سکھاتا جو یورپ سکھاتا ہے لیکن وہ ہم کو اُلّو بنانے کے لئے کہتے ہیں ہاں ! بالکل ٹھیک ہے۔قرآن کریم میں ڈیمو کریسی ہے تاکہ مسلمان ان کی تائید کرتے رہیں۔غرض آدھے ایک عقیدہ کے غلام بنے ہوئے ہیں اور آدھے دوسرے کے۔ہمارا دماغ ان کے ماتحت ہے ، ہمارے افکار ان کے ماتحت ہیں، ہمارے ذہن ان کے ماتحت ہیں اور سو فیصدی ہم ان کے ماتحت ہیں۔مذہب کو لے لو حضرت عیسی خدا تعالیٰ کے ایک نبی ہیں اور ہم ان کی عزت کرتے ہیں مگر سچا ہونا اور چیز ہے اور کسی کو اپنالیڈ ر تسلیم کرنا اور بات ہے۔ہمارے لیڈر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق سب مانتے ہیں کہ آپ فوت ہو چکے ہیں لیکن یہ کہہ دو کہ عیسی مر گیا ہے تو دوسرے کے منہ میں جھاگ آنی شروع ہو جاتی ہے۔یہ کیوں ہے؟ یہ محض عیسائیت کے اثر کی وجہ سے ہے۔عیسائی کہتے ہیں مسلمان ایسے روادار ہیں کہ عیسیٰ جو اُن کا نبی نہیں تھا اس کو بھی وہ زندہ مانتے ہیں اور ہم نے کہا سبحان اللہ ! اب تو عیسائی بھی ہماری تعریف کر رہے ہیں اس لئے جتنا ہم اس کو آسمان پر چڑھائیں گے اتنا ہی عیسائی ہم پر خوش ہو جائیں گے۔غرض تم کو ان سب کا مقابلہ کرنے کے لئے اور پھر دوسری رو جو کمیونزم کی ہے اس کا مقابلہ کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگانا پڑے گا۔مسیحیت تم کو اخلاق اور تعلیم کے نام پر دھوکا دیتی ہے۔