انوارالعلوم (جلد 24) — Page 195
انوار العلوم جلد 24 195 متفرق امور آئی ہے کہ خدا کے فضل سے ملائی زبان کا ترجمہ مکمل ہو گیا ہے اب اس کے چھپنے کا انتظام کیا جائے گا۔بنگالی میں ہم ترجمہ کروارہے ہیں۔انڈو نیشین زبان میں بھی ہم ترجمہ کروا رہے ہیں۔گور مکھی اور ہندی میں بھی ترجمہ ہو رہا تھا شائد مکمل بھی ہو گیا ہے (گور مکھی مکمل ہو چکا ہے)۔اور پھر اردو میں بھی ترجمہ انشاء اللہ تعالیٰ جلدی ہو جائے گا کیونکہ میری بڑے عرصہ کے بعد یہ رائے قائم ہوئی ہے کہ اردو کے ترجمہ پر ہم کو خاص زور دینا چاہئے۔کیونکہ تعلیم کا اثر دل پر نہیں ہوتا جب تک اپنی زبان میں نہ پڑھی جائے۔میں اس پر مدتوں سے غور کر رہا تھا کہ عیسائیوں میں باوجود دہریت کے عیسائیت کے ساتھ محبت ہے اور مسلمانوں میں مومن ہو کے بھی اتنی محبت نہیں۔تو میں آخر اس نتیجہ پر پہنچا کہ ہم نے ایک ضروری چیز پر زور دیا اور ایک اور ضروری چیز کو ترک کر دیا۔قرآن کا متن پڑھنا بیشک ایک ضروری چیز ہے اور اس کو چھوڑنا نہیں چاہئے ورنہ تحریف پید ا ہو جاتی ہے لیکن ساتھ یہ بھی زور دینا چاہئے تھا کہ اردو جاننے والے اردو میں ترجمہ پڑھا کریں۔قرآن کی تلاوت کریں۔ایک رکوع وہ پڑھ لیا پھر یہ ایک رکوع اردو میں پڑھ لیا۔جب تک وہ اردو میں نہیں پڑھتے اُس وقت تک تھوڑی عربی جاننے والا اُس کے مضمون کو کہیں اخذ نہیں کرے گا۔طوطے کی طرح رٹا دو اس کا وہ اثر نہیں ہو گا جتنا کہ اپنی زبان میں پڑھنے سے۔جب بائبل کے پڑھنے سے عیسائی پر اثر پڑتا ہے کیونکہ وہ انگریزی میں یاجر من میں پڑھتا ہے اور وہ اس کے دل میں داخل ہوتی چلی جاتی ہے تو میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ با محاورہ اردو زبان میں ترجمہ جلد شائع کیا جائے اور پھر ساری جماعت سے اصرار کیا جائے کہ تم روزانہ اس اردو کی تلاوت کیا کرو علاوہ عربی کے۔تاکہ یہ مضامین تمہارے دل میں داخل ہو جائیں۔اس طرح گویا ہماری جماعت کے چودہ تراجم کی انشاء اللہ تعالیٰ تکمیل ہو جائے گی جن میں سے سات ہو چکے ہیں (انگریزی کا بھی ہو چکا ہے اس لئے آٹھ ہو چکے ہیں) اور باقی جو ہیں (چھپے ہوؤں کو میں نے نکال دیا تھا) وہ چھپ چکے ہیں اُن کو ملایا جائے تو یہ گیارہ ہو گئے۔دو تین اور ہیں جو کہ ہونے والے ہیں۔لیکن ضرورت یہ ہے کہ ہماری جماعت