انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 40 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 40

انوار العلوم جلد 24 40 (12) مشتاق احمد صاحب دہلوی نے فتویٰ دیا:- مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی م ”مرزا اور اس کے ہم عقیدہ لوگوں کو اچھا جاننے والا جماعت اسلام سے جُدا ہے اور اس کو امام بنانانا جائز ہے“۔89 (13) محمد علی صاحب واعظ نے فتویٰ دیا:- ”جو مرزا کے مرید ہیں سب قرآن و حدیث کے مخالف ہیں ایسے خبیث کی امامت جائز نہیں“۔90 (14) مولوی عزیز الرحمن صاحب دیوبندی نے فتویٰ دیا:- ہے“۔91 جس شخص کا عقیدہ قادیانی ہے اس کو امام بنانا حرام (15) اسلام الدین صاحب امرتسری نے فتویٰ دیا:- ”ایسے شخص کے خلف اقتداء درست نہیں“ 92 (16) مولوی احمد رضا خان صاحب بریلوی نے حسام الحرمین میں بانی سلسلہ احمدیہ پر ایمان لانے والے کو کافر اور مرتد قرار دے کر لکھا کہ :- اس کے پیچھے نماز پڑھنی اور اس کے جنازہ کی نماز پڑھنی اور اس کے ساتھ شادی بیاہ کرنے اور اس کے ہاتھ کا ذبیحہ کھانے اور اس 93 کے پاس بیٹھنے اور اس سے بات چیت کرنے اور تمام معاملات میں اس کا نظم بعینہ وہی ہے جو مرتدوں کا علم ہے “۔23 ان فتوؤں کی دس سالہ اشاعت کے بعد علماء کے اس فتویٰ کی کہ احمدیوں کو امام نہیں بنانا چاہیئے اگر بانی سلسلہ احمدیہ نے تصدیق کر دی تو ان پر کیا الزام؟ کیا ان کے گفر اور فتنہ پردازی کی وجہ یہ تھی کہ اُنہوں نے علماء اسلام کا فتویٰ کیوں تسلیم کر لیا؟ * حمد فتوی شریعت غرا ”اور شرعی فیصلہ “ یہ دو ٹریکٹ ہیں جن میں غیر احمدی علماء کے جماعت احمدیہ کے متعلق فتاوی درج ہیں مگر کسی فتویٰ پر تاریخ درج نہیں۔