انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 373 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 373

انوار العلوم جلد 24 373 تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمدیہ کا بیان کی رپورٹ مرتب کی یعنی منیر احمد وہ کبھی میرا ڈائری نویس نہیں رہا۔اس بارے میں میرے صحیح خیالات الفضل مورخہ 21 مئی 1947 ء میں شائع ہوئے تھے جو مندرجہ ذیل ہیں: " ان حالات کے پیش نظر ان (مسلمانوں) کا حق ہے کہ مطالبہ کریں اور ہر دیانتدار کا فرض ہے کہ خواہ اِس میں اُس کا نقصان ہو مسلمانوں کے اس مطالبہ کی تائید کرے۔۔۔۔۔بے شک ہمیں مسلمانوں کی طرف سے بھی بعض اوقات تکالیف پہنچ جاتی ہیں اور ہم تسلیم کر لیتے ہیں کہ شاید وہ ہمیں پھانسی پر چڑھا دیں گے لیکن میں ہندوؤں سے پوچھتا ہوں کہ تم لوگوں نے ہمیں کب سکھ دیا تھا؟ تم لوگوں نے ہمیں کب آرام پہنچایا تھا اور تم لوگوں نے کب ہمارے ساتھ ہمدردی کی تھی ؟“ سوال: کیا آپ نے جو کچھ 16 مئی 1947ء کے الفضل میں شائع ہوا اس کی تردید کی ؟ جواب: جو کچھ اس میں بیان ہوا تھا 21 مئی 1947ء کے الفضل میں عملاً اُس کی تردید کر دی گئی تھی۔سوال: الفضل پر شائع شدہ الفاظ 14 ہجرت کا کیا مطلب ہے؟ جواب: اس سے 14 مئی مراد ہے۔عدالت کا سوال: آپ اس مہینے کو ہجرت کیوں کہتے ہیں؟ جواب: کیونکہ تاریخ بتلاتی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت ماہ مئی میں ہوئی تھی۔وکیل کے سوال: کیا آپ سن ہجری استعمال کرتے ہیں یا کہ عیسوی کیلنڈر ؟ جواب: ہم نے صرف یہ کیا ہے کہ شمسی مہینوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کے مختلف واقعات کے اعتبار سے مختلف نام دے دیئے ہیں۔سوال: کیا آپ نے جیسا کہ 12 نومبر 1946ء کے الفضل میں درج ہے اپنے آپ کو