انوارالعلوم (جلد 24) — Page 340
انوار العلوم جلد 24 340 سیر روحانی (7) دنیا میں ہوتی ہیں ہماری موتیں خوش دنیا میں ہوں۔اور ہم اپنے پیچھے اُس دنیا کو چھوڑ کر جائیں جس پر ہمارے خدائے واحد کا قبضہ ہو اور شیطان اُس میں سے نکال دیا گیا ہو۔اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اُس نے مجھے بولنے کی توفیق دے دی ورنہ جس قسم کی بیماریوں میں سے میں گزرا تھا اور اب تک بھی میں کمزوری محسوس کرتا تھا اُس کو دیکھتے ہوئے اب کی دفعہ مجھے پہلی دفعہ یہ احساس ہوا تھا کہ شاید آپ لوگوں میں یہ میرا آخری جلسہ ہو گا۔کیونکہ اب میرا جسم میری طاقت کو زیادہ دیر برداشت نہیں کر سکتا۔مجھے اُمید بھی نہیں تھی کہ خدا تعالیٰ مجھے اتنی دیر بولنے کی توفیق دے دے گا مگر اُس نے توفیق دے دی ہے۔خدا تعالیٰ میں بڑی طاقتیں ہیں۔جہاں اُس نے مجھے بولنے کی توفیق دی ہے وہاں وہ ہم سب کو عمل کرنے کی بھی توفیق دے دے اور ہمیں اسلام کو اُس کی اصلی شان و شوکت میں لانے کی توفیق بخشے۔اللهم امينَ اللَّهُمَّ أَمِيْنَ اللَّهُمَّ أَمِينَ 66 سیر روحانی جلد سوم، الناشر الشركة الاسلامیۃ لمٹیڈ ر بوہ، مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس ربوہ) 1 الفاتحة : 2 2 مضعف: کمزور کرنے والا۔لام بندی: لام باندھنا۔چاروں طرف سے لشکر جمع کرنا۔4 چھینکے : وہ جالی یا لٹکن جو کھانا وغیرہ رکھنے کیلئے چھت میں لٹکا دیتے ہیں۔5 القمر : 4742 6 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 147 مطبوعہ مصر 1295ھ 1 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 155 مطبوعہ مصر 1295ھ 8 الاحزاب : 14 9 الاحزاب:23 10 سیرت ابن ہشام جلد اصفحہ 180 مطبوعہ مصر 1295ھ 11 الفتح : 2 تا4 12 المائدة : 21 13 تفسیر در منثور للسیوطی جلد 6 صفحہ 69 مطبوعہ بیروت 1314ھ 14 تا 16 السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحہ 83 مطبوعہ مصر 1935ء