انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 274 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 274

انوار العلوم جلد 24 274 سیر روحانی (7) قیصر و کسری کی لڑائیوں میں غلبہ اُس وقت جبکہ مسلمان ناکام ہو کر اور کامیابی حاصل کرنے کی پیشگوئی بھی اجازت نہیں دیتے اس وقت آتے ہیں، جب مکہ والے عمرہ کی جبکہ وہ ایسا معاہدہ کر کے آتے ہیں کہ حضرت عمر بھی سمجھتے ہیں کہ ہماری ناک کٹ گئی اور کہتے ہیں یا رسول اللہ ! ہم تو کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے اُسوقت اللہ تعالیٰ ایک تو یہ خبر دیتا ہے کہ یہ معاہدہ توڑیں گے اور تم انہیں فتح کرو گے۔پھر یہ خبر دیتا ہے کہ دیکھو! کچھ لوگ آج ہمارے ساتھ شامل نہیں ہوئے اُن کو بتا دو کہ اب عرب کی جنگ تو ختم ہوئی، یہ ملک تو ہم نے فتح کر لیا مگر اس کے بعد باہر سے اور قومیں آئینگی جو ان سے بھی زیادہ لڑنے والی ہیں اُن سے تمہار ا مقابلہ ہو گا اور اُن کے مقابلہ میں بھی یہ نتیجہ نکلے گا کہ جب تم لڑو گے تو اُس وقت تک تمہاری لڑائی جاری رہے گی جب تک کہ وہ ہتھیار پھینکنے پر مجبور نہ ہو جائیں۔یہ قیصر اور کسریٰ کی جنگوں کی خبر دی گئی ہے اور تمام صحابہ اور مسلمان مفسرین اس پر متفق ہیں کہ یہ خبر اس بات کے متعلق تھی کہ آئندہ ان سے لڑائی ہونے والی ہے۔اب ان ملکوں کو اُسوقت تک عرب کا کبھی خیال بھی نہیں آیا تھاوہ تو سمجھتے تھے کہ اس قابل ہی نہیں کہ ہم اس کو فتح کریں۔ارد گرد کے تمام سر سبز و شاداب علاقے پہلے سے اُن کے قبضہ میں تھے اور بیچ کا صحراء اُن کے لئے کوئی قیمت نہیں رکھتا تھا مگر فرماتا ہے ہم تم سے اُن کی جنگ کروائیں گے اور وہ ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہونگے۔اسی طرح اس میں یہ بھی خبر دی گئی تھی کہ عرب مالی طور پر اتنا تر قی کر جائے گا کہ جو قومیں پہلے اُسے ذلیل سمجھتی تھیں وہ اُس کی اہمیت کو محسوس کرنے لگ جائیں گی۔اب یہ عجیب خبر دیکھ لو کہ آٹھ سالہ جنگوں کے نتیجہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری زمانہ میں قیصر نے حملہ کرنا شروع کیا اور حضرت ابو بکر کے زمانہ میں کسری نے حملہ کرنا شروع کیا اس کے بعد جنگیں اتنی بڑھیں کہ قیصر بھی تباہ ہو گیا اور کسری بھی تباہ ہو گیا اور وہ خبر پوری ہو گئی جو اللہ تعالیٰ نے اس کے آگے بیان فرمائی تھی کہ قَدْ أَحَاطَ اللهُ بِهَا یعنی اللہ تعالیٰ نے انہیں تباہ کرنے کی پہلے سے خبر دے رکھی ہے۔